پاکستان

کوہستان ویڈیو اسکینڈل: پانچ لڑکیوں کے قتل پر تین ملزمان کو عمرقید

کوہستان ویڈیو کیس: پانچ لڑکیوں کے قتل پر تین ملزمان کو عمرقید کی سزا

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بشام میں عدالت نے ضلع کوہستان میں غیرت کے نام پر پانچ لڑکیوں کے قتل کا مقدمہ سناتے ہوئے تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ پانچ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ہے۔ سنہ 2012 میں ضلع کوہستان کے گاؤں غدر پلاس میں ایک ویڈیو سامنے ...

Read More »

بلوچستان یونیورسٹی میں فوج آنے پر طلبا ناراض کیوں ہیں؟

ٹویٹر پر بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا ناراض دکھائی دے رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ وائس چانسلر کو تبدیل کیا جائے۔ میر عابد بلوچ نے لکھا کہ نیب، ایف آئی اے و دیگر احتساب کے ادارے بلوچستان یونیورسٹی میں تعیناتیوں ، اسکالرشپس، ترقیاتی مد میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی تحقیقات کریں، سالوں سے وی سی کے پوسٹ ...

Read More »

کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنایا جائے، حامد میر کا انکشاف

’امارات نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنایا جائے‘

سینئر صحافی حامد میر کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنائے ۔ جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں سینیئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے کچھ ذمہ دار لوگوں نے بتایا ہے کہ  سعودی عرب اور ...

Read More »

وزیراعظم کا دوستی کا پیغام، میاں منشا کا انکار

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ملک کے معاشی معاملات میں بہتری کے لئے پاکستان کی بڑی کاروباری شخصیات سے ملاقات کی جس میں میاں منشا اور وزیراعظم کے قریبی دوست عارف حبیب بھی موجود تھے۔ ذرائع کی مطابق اجلاس کے بعد وزیراعظم نے میاں منشا سے عارف حبیب کے ساتھ علیحدہ ملاقات کی۔ ماضی میں ہونے والی تلخیوں ...

Read More »

استعمال شدہ کاروں کی قیمت میں 3 لاکھ تک اضافہ

استعمال شدہ کاروں پر درآمدی ڈیوٹیز بڑھنےسے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی سے کار ڈیلرز پریشانی کا شکار ہیں۔ حکومت کی جانب سے غیر ملکی کاروں کی درآمد پر ڈیوٹیز میں اضافے کے بعد سے خریدار استعمال شدہ کاروں کی قیمتیں سن کر ہی پریشان ہیں۔ خریداروں کا کہنا ہےکہ ...

Read More »

ملک بھر میں خودکشی کے رحجان میں تشویشناک اضافہ

ملک بھر میں خودکشی کے رحجان میں تشویشناک اضافہ

انسانی حقوق کی تنظیم کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں خودکشی کے رحجان میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق سال 18-2017 کے دوران ملک بھر میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ایک سال میں 950 خواتین سمیت دو ہزار 258 افراد ...

Read More »

مبشر لقمان کا فیاض چوہان پر چوری کا الزام

اینکرپرسن مبشر لقمان نے ایس پی ماڈل ٹاون کے نام ایک درخواست میں پی ٹی آئی کے وزیر فیاض الحسن چوہان اور دو خواتین کے خلاف ان کے پرائیویٹ جہاز میں چوری کا الزام لگایا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کے ایما پر دو خواتین جن میں سے ایک کا نام حریم شاہ اور ...

Read More »

کرتاپور راہداری پر مذاکرات میں کیا ہوا؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر مذاکرات کا ایک دور اتفاق رائے کے بغیر ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں تین نکات پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔اسی وجہ سے معاہدے کا حتمی مسودہ بھی تیار نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق بھارت گردوارہ آنے والوں کے لیے بیس ڈالر فیس پر اعتراض کیا ...

Read More »

300ارب کی معافی، آرڈیننس واپس لینےکا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے شدید تنقید کے بعد ٹیکس معافی کا آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیاہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے چند دن پہلے ٹیکس معافی کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔ جس کے ذریعے دو سو آٹھ ارب روپے کے ٹیکس معاف کیے گئے تھے وزیراعظم نے اس سلسلے میں اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ...

Read More »

بھارت کیلیے فضائی حدود بند، ٹویٹر ٹریند کے پیچھے کون؟

مقبوضہ کشمیرکا خصوصی درجہ ختم ہوتے ہی پاکستان میں بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا مطالبہ شروع ہوگیا تھا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جب جی سیون اجلاس میں شرکت کیلیے فرانس گئے تو ان کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے پر بھی حکومت پر شدید تنقید کی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا ایک ماہ ...

Read More »