مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ہے،ان ترقیوں کے باعث سپر سیڈ ہونے والوں میں میجر جنرل عرفان ملک بھی ہیں جن پر نواز شریف نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے مریم نواز کر سمیش کرنے کی دھمکی دی تھی ۔

جن میجر جنرلز کی ترقی ہوئی ہے ان میں سید طاہر حمید ،،  عامر احسن نواز اور سرفراز احمد ہیں ۔ان تینوں کا تعلق 82 پی ایم اے لانگ سے ہے۔ سپر سیڈ ہونے والے میجر جنرل عرفان ملک کا تعلق بھی 82 پی ایم لانگ کورس سے ہی ہے ۔ عرفان ملک کی جون 2018 میں بریگیڈئیر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی تھی، وہ آئی ایس آئی کے انٹرنل ونگ کے سربراہ رہے، جسے عرف عام میں ڈی جی سی کہا جاتا ہے ۔ مارچ 2021 میں نواز شریف نے الزام لگایا کہ میجر جنرل عرفان ملک نے مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دی ہے ، اس الزام کے بعد انہیں آئی ایس آئی سے ہٹا دیا گیا تھا ، اس وقت وہ ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس تعینات ہیں ۔

ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل سید طاہر حمید آرٹلری رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں ،انہیں جون 2018 میں بریگیڈئیر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی ، وہ جی او سی پنوں عاقل  بھی تعینات رہے ۔

جن میجر جنرلز کی ترقی ہوئی ہے ان میں سید طاہر حمید ،،  عامر احسن نواز اور سرفراز احمد ہیں ۔ان تینوں کا تعلق 82 پی ایم اے لانگ سے ہے۔ سپر سیڈ ہونے والے میجر جنرل عرفان ملک کا تعلق بھی 82 پی ایم لانگ کورس سے ہی ہے ۔ عرفان ملک کی جون 2018 میں بریگیڈئیر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی تھی، وہ آئی ایس آئی کے انٹرنل ونگ کے سربراہ رہے، جسے عرف عام میں ڈی جی سی کہا جاتا ہے ۔ مارچ 2021 میں نواز شریف نے الزام لگایا کہ میجر جنرل عرفان ملک نے مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دی ہے ، اس الزام کے بعد انہیں آئی ایس آئی سے ہٹا دیا گیا تھا ، اس وقت وہ ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس تعینات ہیں ۔

لیفٹننٹ جنرل عامر احسن نواز کو ترقی کے بعد ، ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو مقرر کیا گیا ہے ، ان کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے اور انہیں ، جون 2018 میں بریگیڈئیر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی ، وہ جی او سی مری اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ جیسے اہم عہدوں پر تعینات رہے ۔۔ لیفٹننٹ جنرل سرفراز احمد کا تعلق ائیر ڈیفنس سے ہے ، انہیں اپریل 2019 میں بریگیڈئیر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی  دی گئی تھی ۔

x

Check Also

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے ...

%d bloggers like this: