گوگل کا ’ڈوڈل‘ اور ٹوئٹر کا ’ایموجی‘ کے ذریعے خواتین کو خراج تحسین

عالمی یوم خواتین کے موقع پر دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن ’گوگل‘ اور دنیا کی سب سے بڑی مائکرو بلاگنگ سوشل ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ’صنفی مساوات‘ پر زور دیا ہے۔

اس بار ’عالمی یوم خواتین‘ کو ’میں مساوات پر یقین رکھنے والی نسل ہوں اور مجھے خواتین کے حقوق کا ادراک ہے‘ کے عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیوں اسی تھیم کے تحت ہی ویڈیو اور ایموجی جاری کی۔

گوگل نے اس بار ’یوم خواتین‘ کے موقع پر مختصر تھری ڈی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی، جس میں دنیا کے تمام خطوں کی تمام نسلوں، مذاہب، لباس اور شعبہ جات میں خدمات سر انجام دینے والی خواتین کو دکھایا گیا ہے۔

: پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے عالمی دن پر تقریبات و مظاہرے
مختصر ویڈیو میں باحجاب خاتون سمیت، بولڈ لباس کی خاتون، خلا میں اڑان بھرنے والی خاتون، کھیلوں کے میدان میں اپنا نام روشن کرنے والی خاتون، سیاستدان، سماجی رہنما، ڈاکٹر اور معذور خاتون سمیت ہر طرح کی خاتون کو دکھایا گیا ہے۔

انتہائی سادہ ویڈیو کے ذریعے پیغام دیا گیا ہے کہ آج دنیا کے ہر خطے میں خواتین تقریبا ہر شعبے میں مرد حضرات کی طرح کام کرتی دکھائی دیتی ہیں اور ان ہی کے کام کی وجہ سے ہی دنیا آج ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے۔

’گوگل‘ کی طرح ’ٹوئٹر‘ نے بھی ’یوم خواتین‘ کے موقع پر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا اور مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ نے بھی ایموجی جاری کیا۔

‘: وجود زن پر ظلم کی داستان سنانے والی چند تحاریک
ٹوئٹر نے اپنی ٹوئٹ میں ’مساوات‘ کا خصوصی ایموجی متعارف کراتے ہوئے ایک گف تصویر بھی شیئر کی، جس میں انگریزی اور عربی زبان سمیت دنیا کی مختلف زبانوں میں ہیش ٹیگ کے ساتھ ’ہر ایک خاتون‘ کا لفظ استعمال کیا اور ساتھ ہی ’مساوات‘ کا ایموجی بھی دے کر پیغام دیا کہ تمام انسان یکساں حقوق رکھتے ہیں۔

ٹوئٹر اور گوگل کی جانب سے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے اقدام کو سراہا گیا اور دنیا بھر کے افراد نے ’مساوات‘ کی تشہیر کے عزم کا اعادہ کیا۔

x

Check Also

کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی، صندل خٹک

کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کے وکلا نے لاہور کی سیشن ...

%d bloggers like this: