پاکستان

کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی ایسا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جس سے بہادر کشمیری بہن بھائیوں کے حق خودارادیت کی نفی ہو۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ...

Read More »

چارسدہ: ڈیزائن والی داڑھی بنانے پر گرفتاریاں

خیبر پختونخوا کی تحصیل چارسدہ کے علاقے شب قدر کی پولیس نے مقامی حجاموں کی جانب سے داڑھی کا اسٹائل بنانے کو غیر اسلامی قرار دے کر اس پر غیر سرکاری پابندی عائد کیے جانے کے بعد کئی حجام اسٹائل والی داڑھی بنانے پر گرفتار کرلیے۔ واقعہ سوشل میڈیا پر رواں ہفتے پھیلنے والی ویڈیو میں سامنے آیا جس میں ...

Read More »

48گھنٹوں میں بجلی دو بار مہنگی کیوں ہوئی؟

حکومت اور سرکاری محکموں کی ناکامیوں کی سزا عوام کو ہی ملے گی۔ آئی ایم ایف پروگرام کے مطابق حکومت دو بڑے ہدف تو پورے نہیں کر سکی۔ ان دونوں اہداف کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے خسارہ بڑھ رہا تھا۔ دوسرے ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع ...

Read More »

سیلفی کے جنون میں مبتلا دو دوست ٹرین کے نیچے آگئے

سیلفی کے جنون میں مبتلا دو دوست ٹرین کے نیچے آگئے

گجرات میں سیلفی لیتے ہوئے دو دوست ٹرین کی زد میں آگے جس سے ایک موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔  کھاریاں کے گاؤں بھاٹی کے رہائشی 19 سالہ مبین اور 30 سالہ ضعیم عباس شاہ گجرات سروس موڑ کے قریب ریلوے ٹریک پر سیلفی لے رہے تھے کہ اس دوران تیز رفتار ٹرین گزرنے ...

Read More »

گلالئی اسمٰعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سماجی کارکن گلالئی اسمٰعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے سے متعلق مقدمے میں سماجی کارکن گلالئی اسمٰعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ اگر مشتبہ ملزمہ 21 اکتوبر تک عدالت میں پیش نہیں ہوتی تو انہیں اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ سماجی رکن پر ...

Read More »

پی ٹی آئی کے باغی کی پیشگوئی

کراچی: جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نےکہا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کیس سے پاکستان کی سیاست بدل سکتی ہے۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں واقعہ کے ایک ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے، ایک بچے کی لاش اور تین بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ان کی شناخت کی گئی۔ پارٹی فنڈنگ کیس؛ تحریک انصاف کو 18 ستمبر تک تفصیلات جمع کرانے کا حکم تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحریک انصاف بارہا غیرملکی فنڈنگ کیس میں پیشرفت خفیہ رکھنے کی کوشش کرتی رہی ہے، پی ٹی آئی کو خطرہ ہے کہ یہ معاملہ خفیہ نہ رکھا گیا تو غیرملکی فنڈنگ معاملہ میں بڑے پیمانے پر میگا کرپشن ،غیرقانونی ذرائع سے فنڈنگ آنے، بیرون ملک اکاؤنٹس کھولنے اور امریکا میں کمپنی رجسٹر کرنے سے متعلق حقائق عوام کے سامنے آجائیں گے۔ انہوں نےکہا کہ حقائق عوام کے سامنے آتے ہی پی ٹی آئی کا خود کو ایماندار اور دوسرے کو کرپٹ قرار دینے کا ریت کا محل بہہ جائے گا۔ اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے 23 اکاؤنٹس شناخت کیے ہیں اس میں بیشتر وہ اکاؤنٹس ہیں جو انہوں نے ظاہر نہیں کیے ہیں، روائس بینک لندن میں ان کے دو اکاؤنٹس ہیں، ان کے اپنے فنانس سیکرٹری نے ٹی وی پر آکر دو اکاؤنٹس کو تسلیم کیا ہے، ہم نے ڈنمارک اور آسٹریلیا میں انصاف انکارپوریٹڈ کا ثبوت دے چکے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے امریکا میں دو کمپنیاں رجسٹرڈ کی ہیں، تحریک انصاف ان 23اکاؤنٹس کو مرکزی کیس سے الگ کرنا چاہتی ہے۔ اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ ان اکاؤنٹس کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش ہونی چاہئیں، دعوے سے کہتا ہوں اس کی تفصیلات جان کر عوام کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے، اسکروٹنی کمیٹی ہمیں نہ بلانا چاہے تو نہ بلائے اس کے پاس ثبوت موجود ہیں رپورٹ پیش کرے جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن روزانہ سماعت کر کے غیرملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرے، غیرملکی فنڈنگ کیس سے پاکستان کی سیاست بدل سکتی ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو پراجیکٹ کا 98فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، باقی رہ جانے والے کام میں کھڑکیاں، رنگ و روغن اور تھوڑی بہت مرمت شامل ہے، بائیس اکتوبر کو اورنج لائن میٹرو کی ٹیسٹنگ ہوگی جبکہ اگلے سال بیس جنوری سے بیس فروری کے درمیان یہ چلنا شروع ہوجائے گی، اورنج لائن کو 53میگاواٹ بجلی دینے کیلئے کیلئے آٹھ گرڈ بنانے تھے جس میں پانچ بن چکے ہیں۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ لاہور میں 27 کلومیٹر کی اورنج لائن سے پہلے 27 کلومیٹر کا میٹرو بس منصوبہ بنایا گیا، میٹرو بس منصوبہ پر حکومت کا 50ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوا، اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیلئے 1.626بلین ڈالرز قرضہ جبکہ حکومت پنجاب 40ارب روپے الگ سے دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اورنج لائن کے بجائے پچاس ارب روپے میں ایک اور میٹرو بنالیتی تو کم از کم دو ڈھائی سو ارب روپے بچ سکتے تھے جبکہ پنجاب کا ٹوٹل بجٹ ساڑھے تین سو ارب روپے کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو میرے شہر میں اتنے مہنگے منصوبے بنانے کی کیا ضرورت پیش آگئی تھی، میرا صوبہ اتنے بڑے منصوبہ کا بوجھ نہیں اٹھاسکتا تھا، ان دو ڈھائی سو ارب روپے سے پنجاب کے شہریوں کے تعلیم ،صحت ، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر مسائل حل ہوسکتے تھے۔

کراچی: جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نےکہا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کیس سے پاکستان کی سیاست بدل سکتی ہے۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں واقعہ کے ایک ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے، ایک بچے ...

Read More »

پشاور بی آر ٹی قرضے کی تحقیقات شروع

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم انکوائری کمیشن نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) قرضے کی تحقیقات شروع کردیں۔ انکوائری کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت سے بی آر ٹی کا ریکارڈ طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ بسوں اور تعمیراتی کام کی پی سی ون کے مطابق لاگت بتائی جائے اور منصوبے کی لاگت کے تخمینے میں ...

Read More »

تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری کیخلاف نیب تحقیقات

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی کے خلاف ادویات کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کے الزامات ہیں۔ عامر محمود کیانی اگست 2018 سے اپریل 2019 تک وفاقی وزیر صحت کے عہدے ...

Read More »

سرکاری اداروں میں خدمات کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں، محکموں اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں تاخیر پر نوٹس لے لیا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں، محکموں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ لائسنس کے اجرا، این او سیز، ڈومیسائل اور دیگر معاملات جیسے بنیادی خدمات کے کاموں سے متعلق ...

Read More »

پاک فوج نے بھارتی فوجی کی لاش واپس کردی

پاک فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ نالہ پار کرتے ہوئے ڈوبنے والے بھارتی فوجی کی لاش بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے حوالے کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوجی سب انسپکٹر پری توش مونڈال مقبوضہ کشمیر میں ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ نالہ پار کرتے ہوئے ڈوب گیا، جس ...

Read More »