بلوچستان یونیورسٹی میں فوج آنے پر طلبا ناراض کیوں ہیں؟

ٹویٹر پر بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا ناراض دکھائی دے رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ وائس چانسلر کو تبدیل کیا جائے۔

بلوچستان یونیورسٹی میں فوج آنے پر طلبا ناراض کیوں ہیں؟

میر عابد بلوچ نے لکھا کہ نیب، ایف آئی اے و دیگر احتساب کے ادارے بلوچستان یونیورسٹی میں تعیناتیوں ، اسکالرشپس، ترقیاتی مد میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی تحقیقات کریں، سالوں سے وی سی کے پوسٹ پر براجمان شخص اور اسکے ٹولے کو شامل تفتیش کیا جائیں۔

ایاز کاکڑ نے لکھا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگانا ایک آمرانہ اقدام ہے سیاسی سرگرمیوں سے طلبا  میں سیاسی، معاشرتی، قانونی شعور پیدا ہوتا ہے اس امرانہ اقدام سمت طلباء کی تعلیمی زندگی اجیرن بنانے پر وی سی کو ہٹایا جائے۔

صادق رئیسانی نے لکھا کہ بلوچستان یونیورسٹی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کرنے سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ بلوچستان میں تعلیمی ادارے یرغمال،کتابوں کو قید اور کتابوں کو پڑھنے والوں کی لاشیں ویرانوں میں پینھک دی جاتی ہے  

اجمل نامی صارف کا کہنا ہے کہ کتنا بھیانک ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کیونکر میدانِ جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

لیلیٰ حیات نے ٹویٹ کیا کہ کل آرمی چیف نے کہا تھا کے آرمی میں میرٹ ہے ۔پہلے جنگ موصلت کرکے تعلم سے دور کیا اب بلوچستان یونیورسٹی پر بھی آرمی نے قبضہ کر لیا ۔اب وہاں پر سٹوڈینٹس کو لان میں لگا کر تلاشی لی جاتی ہیں کیونکہ اب یونیورسٹی میں آرمی والے ہیں۔

فرید بلوچ نے موقف اختیار کیا کہ بلوچستان یونیورسٹی کےوائس چانسلر کی غیر اخلاقی سرگرمیاں جامعہ کو چھاؤنی میں تبدیل کرنا طلبا ء کو کلاسسز کے بجاۓ سڑکوں پر بیجھنا سپورٹس اور دیکر تقریبات کے نام پر فنڈز کا ہڑپنا قوم پرست نمائندوں کی جانب سے تعلیم دشمنی کا ثبوت ہے

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: