مبشر لقمان کا فیاض چوہان پر چوری کا الزام

اینکرپرسن مبشر لقمان نے ایس پی ماڈل ٹاون کے نام ایک درخواست میں پی ٹی آئی کے وزیر فیاض الحسن چوہان اور دو خواتین کے خلاف ان کے پرائیویٹ جہاز میں چوری کا الزام لگایا ہے۔


درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کے ایما پر دو خواتین جن میں سے ایک کا نام حریم شاہ اور اس کی دوست نے ان کے جہاز میں گھس کر لاکھوں مالیت کے کیمرے اور دیگر سامان چوری کیا ہے۔
درخواست تھانہ نصیر آباد لاہور میں مبشر لقمان کی طرف سے بھیجی گئی ۔


واضح رہے کہ حریم شاہ اور اسکی دوست سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک بنانے کی وجہ سے مشہور اور پچھلے دنوں صوبائی وزیر فیاض الحس چوہان کے ساتھ بھی ایک ویڈیو میں نظر آئی تھی ۔


اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاون کا کہنا ہے کہ باقاعدہ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا اور لاہور ائیر پورٹ کے اندر خواتین کس طرح داخل ہوئی یہ بھی چیک کیا جائے گا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: