پاکستان

ملتان میں قتل کیے گئے 8 افراد کی نماز جنازہ

جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کی تحصیل جلال پورپیر والا میں قتل کیے گئے 8 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، تمام افراد کی ان کے آبائی قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔ گزشتہ روز نمازِ عید کے بعد ایک ہی خاندان کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد قتل اور 17 افراد زخمی ہو گئے تھے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعے کے سلسلے میں غفلت پر ڈی ایس پی جلالپور اور ایس ایچ او تھانہ صدر کو معطل کر دیا گیا۔ بستی جعفراں میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کالا جعفر نامی شخص اپنے 20 رشتے داروں کے ہمراہ نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد مسجد سے نکلا تو اس کے چچا غلام نازک کے گروپ نے فائرنگ کر دی۔ ملتان میں قتل کیے گئے 8 افراد کی نماز جنازہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں کالا جعفر اپنے 7 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گیا جبکہ اس گروپ کی جوابی فائرنگ سے مخالف گروپ کے 3 افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔، واقعے میں مجموعی طور پر 17 افرد زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے اس واقعے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس لینے پر آر پی او محمد وسیم نے موقع پر پہنچ کر خود معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، آر پی او کے مطابق واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملتان: جلال پور میں 2 گروہوں میں تصادم، 10 جاں بحق اہل علاقہ کے مطابق دونوں گروپوں میں پرانی رنجش چلی آ رہی تھی اور پولیس کے پاس ایسی اطلاعات تھیں کے اس عید پر دونوں گروپس میں جھگڑا ہو سکتاہے تاہم پولیس کی جانب سے کوئی قبل از وقت اقدامات نہیں کیے گئے اور یہ اندوہنا ک واقعہ پیش آگیا۔ آر پی او ملتان نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جو پولیس اہلکاروں کی اس واقعے میں غفلت کی نشاندہی کرے گی۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب عارف نواز نے عید کے روز ملتان میں 10 افراد کے قتل کے واقعے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ڈی ایس پی کو معطل کر دیا اور سینئر افسران سے جواب طلب کر لیا ہے۔ ملتان میں 10 افراد کے قتل پر آئی جی پنجاب برہم آئی جی پنجاب عارف نواز نے ہنگامی ویڈیو لنک کانفرنس میں مقامی پولیس کو 48 گھنٹے میں تمام ملزمان کی گرفتاری کا الٹی میٹم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے آر پی او خود پولیس اقدامات کی نگرانی کریں اور علاقے میں کشیدگی کے خاتمے کےلیے سی پی او خود فیلڈ میں رہیں۔ آئی جی پنجاب نے علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کےلیے جاں بحق ہونے والوں کی آخری رسومات تک عارضی پولیس چوکی قائم کی کرنے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں کومبنگ آپریشنز کر کے 7 دن میں تمام جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کی تحصیل جلال پورپیر والا میں قتل کیے گئے 8 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، تمام افراد کی ان کے آبائی قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔ گزشتہ روز نمازِ عید کے بعد ایک ہی خاندان کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد قتل اور 17 افراد زخمی ہو ...

Read More »

دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے سے مالی خسارہ کم ہوگا

دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے سے مالی خسارہ کم ہوگا، مشیر خزانہ

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اہداف کے حصول میں سب نے اپنا کردارادا کرنا ہے۔ گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ ملک کی معاشی حالت ...

Read More »

کہیں بارش ، کہیں گرمی

کہیں بارش ، کہیں گرمی، موسم کی آنکھ مچولی جاری رہے گی،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی شہروں میں بارش اور سخت گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بروز جمعرات آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی بلوچستان اور ...

Read More »

جھیل سیف الملوک 5 ماہ بعد سیاحوں کیلئے کھل گئی

سطح سمندر سے ساڑھے 10 ہزار فٹ بلند ایشیاء کی سب سے خوبصورت جھیل سیف الملوک کے راستے کو 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔ ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن آف کاغان ویلی کے چیئرمین سیٹھ مطیع اللہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ سردی کے موسم میں شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے ...

Read More »

آئین کا تحفظ اور دفاع کروں گا: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت کو ایک اور خط لکھا ہے جو پانچ صفحات پر مشتمل ہے۔ خط میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ‘جناب صدر اس سے پہلے کہ کونسل مجھے نوٹس بھیجتی میرا جواب آتا لیکن میرے خلاف میڈیا پر کردار کشی کی مہم شروع کر دی گئی ہے، کیا ...

Read More »

فواد چودھری اور اینکر سمیع ابراہیم لڑ پڑے

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی و اینکر سمیع ابراہیم کے لیے انتہائی سخت زبان استعمال کی۔   انہوں نے اپنے ٹویٹس میں سمیع ابراہیم کے بارے میں کہا کہا کہ اس کو دو کروڑ کے اشتہار دے دیتا تو دن رات کتے کی طرح میرے پاؤں چاٹتا، بیوی بچے امریکہ میں پڑے ...

Read More »

پاکستان میں منگل کو عید کہاں کہاں منائی جائے گی۔

پاکستان کے کئی شہروں میں چاند نظر آ گیا ہے۔  خصوصا کے پی کے کئی شہروں میں  چاند نظر آنے کے شواہد ملے ہیں۔ شمالی وزیرستان، کرک، صوابی، بونیر، لکی مروت، مردان اور اورکزئی میں بھی شہادتیں ملی ہیں۔  شہادتوں کے بعد اطلاعات ہیں کہ 80 فیصد علاقے میں عید منائی جائے گی۔  کے پی کے علاوہ لاہور اور کراچی ...

Read More »

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے آج عیدالفطر کا اعلان کردیا

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے آج عیدالفطر کا اعلان کردیا۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔ اجلاس کے بعد مفتی شہاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے 100 سے زائد شہادتیں موصول ہوئیں، چاند کی رویت کی 23 شہادتیں پشاور سے موصول ہوئیں ۔ ...

Read More »

عید کا چاند کب نظر آئے گا، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 4 جون کی شام کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگی اور یہ 4 جون کی شام کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف اور کبھی جزوی ...

Read More »

ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کر دی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنیاں اور افراد اپنے ٹیکس ریٹرنز 30 جون تک جمع کرا سکتے ہیں۔ اس سے قبل ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2019 تھی۔ گزشتہ روز ...

Read More »