وزیراعظم عمران خان نے شدید تنقید کے بعد ٹیکس معافی کا آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیاہے۔
تحریک انصاف کی حکومت نے چند دن پہلے ٹیکس معافی کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔ جس کے ذریعے دو سو آٹھ ارب روپے کے ٹیکس معاف کیے گئے تھے
وزیراعظم نے اس سلسلے میں اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے
وزیراعظم نے یہ فیصلہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے کیا ہے۔