بھارت کیلیے فضائی حدود بند، ٹویٹر ٹریند کے پیچھے کون؟

مقبوضہ کشمیرکا خصوصی درجہ ختم ہوتے ہی پاکستان میں بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا مطالبہ شروع ہوگیا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جب جی سیون اجلاس میں شرکت کیلیے فرانس گئے تو ان کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے پر بھی حکومت پر شدید تنقید کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا ایک ماہ مکمل ہونے پر BanAirRoutesForIndia کا ہیش ٹیگ پھر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

رمیز خان نامی ٹویٹر صارف نے لکھا کہ بھارت فضائی حدود سمیت پاکستان میں جس چیز سے بھی فائدہ اٹھاتا ہے اس کو بند ہونا چاہیے۔

ایک بھارتی صارف نے طعنہ دیا کہ بھارت سے درآمد کی جانے والی ادویات بھی پاکستان بند کردے۔

شازیہ خان نے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ پاکستان فضائی حدود استعمال کرنے پر بھارت سے سات کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر وصول کرتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے سوشل میڈیا صارفین آمنے سامنے ہیں، پاکستانی کشمیرکے حالات اور غزوات کی باتیں شیئر کر رہے ہیں بھارتی طنز کرنے سے باز نہیں آتے۔

تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے ایک رکن نے فضائی حدود کی گزشتہ بندش سے بھارت کو ہونے والے نقصانات کی تفصیل شیئر کرتے ہوئے حکومت سے فضائی حدود بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ بھارت پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے پانچ ارب روپے بچاتاہے اور اس کو کشمیریوں پر مظالم کیلیے استعمال کرتاہے۔

ہیش ٹیگ ٹرینڈکرنے اور فواد چودھری کے ٹرینڈ میں شرکت کرنے پر تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ٹویٹس سے بظاہر یہی لگتا ہے کہ یہ ٹرینڈ حکومتی جماعت تحریک انصاف کی سوشل میڈیا نے شروع کیا اور پھر مسلم لیگ ن کی ٹیم بھی اس کا حصہ بن گئی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: