پاکستان

بحران کی وجہ ’بدعنوانی سے زیادہ غیر پیداواری منصوبے ہیں‘

کراچی :وفاقی حکومت نے غریبوں پر ایک اور بم گرا دیا۔ غریب کی سواری بھی اب مہنگی ہوگی۔وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل اوررکشے پرودھ ہولڈنگ ٹیکس لگانے کافیصلہ کرلیاہے،ٹیکس سےیہ سواری بھی عام آدمی کی دسترس سے دورہوجائےگی۔ موٹر سائیکل اور رکشے پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد نئی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس 17 ہزار روپے اضافےکےبعد 20ہزار9سوروپے ہو جائے گی جو اس وقت3 ہزار 4 سو روپے ہے ۔ اسی طرح رکشے کی رجسٹریشن فیس 7 ہزار روپے اضافےکےبعد 10 ہزار 750 روپے ہو جائے گی جو اس وقت 3 ہزارایک سو ہے۔ ایف بی آر کے نئے فیصلے کے تحت ساٹھ ہزار روپے کی موٹرسائیکل کی رجسٹریشن پر اڑتیس ہزار چار سو روپےرجسٹریشن فیس دینا ہوگی۔ رجسٹریشن فیس میں صوبے وفاق کے لیے پینتیس ہزار ودہولڈنگ ٹیکس اکھٹا کریں گے۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس سترہ ہزار پانچ سو روپے ہے۔ اس طرح انہیں بیس ہزار نو سو روپے رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس سے پہلے موٹرسائیکل کی رجسٹریشن فیس تین ہزار چار سو روپے تھی۔ اسی طرح رکشہ چلانے والوں کو اب ڈیڑھ لاکھ روپے کے رکشہ کی رجسٹریشن فیس کی مد میں 18ہزار400 روپے ٹیکس دیناہوگا۔رکشے کی رجسٹریشن فیس میں صوبے وفاق کے لیے15ہزار300روپےودہولڈنگ ٹیکس اکھٹا کریں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محکمہ ایکسائز سندھ کو ٹیکس کی وصولی کیلئے خط لکھا ہے جس میں موٹر سائیکل اور رکشے پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا کہا گیاہے۔ یاد رہے کہ ایف بی آر نے کراچی کیلئے جائیداد کی نئی قیمت کا تعین کرلیا ہے جس کے تحت جائیدادوں کی قیمت میں 66 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ کراچی کے شہریوں کا کہناہے کہ عوام پہلے ہی غربت کی چکی میں پس رہی ہے اورمزید ٹیکسز سےمشکلات میں اضافہ ہوگا ۔ سندھ کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ نے کہاہے کہ ایف بی آرکی طرف سےحکم نامہ موصول ہواہے،فائلرپرساڑھے7ہزارنان فائلرپر15ہزارٹیکس لگایاگیاہے،موٹرسائیکل رکشےپربھی ٹیکس لاگوکیاہے۔ مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ نئےٹیکسزسےغریبوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے موٹرسائیکل اور رکشہ پر ٹیکسز سے متعلق نوٹی فکیشن کی تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے وضاحت کل صبح دیں گے۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ماہر معاشیات ڈاکٹر عاطِف میاں نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ مالیاتی بحران کی بنیادی وجہ کرپشن سے زیادہ وہ بیرونی قرضے ہیں جنھیں غیر پیداواری اور غیر منافع بخش منصوبوں پر خرچ کیا گیا۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ڈاکٹر عاطف میاں کو پچیس ‘روشن ترین’ نوجوان ماہرینِ اقتصادیات میں شامل ...

Read More »

ن لیگ کا 2سینیٹرز کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

ن لیگ کا 2سینیٹرز کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے بغیر اطلاع دیے چیئرمین سینیٹ کے عشائیے میں شرکت کرنے والے دو سینیٹرز کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دونوں سینیٹرز سے جواب لینے کے بعد ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن بھی لیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ...

Read More »

کراچی: بینک ڈکیتی، ملزمان 34 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی: بینک ڈکیتی، ملزمان 34 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ایک نجی بینک سے 6 مسلح ملزمان 34 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 3 میں واقع بینک میں واردات سہ پہر 3 بجے ہوئی، جس کی تفتیش کے بعد لوٹی گئی صحیح رقم اور حالات و واقعات کا اب پتا چلا ہے۔  پولیس ذرائع ...

Read More »

انٹرنیٹ اور براڈبینڈ پر ساڑھے 19فیصد سیلز ٹیکس عائد

انٹرنیٹ اور براڈبینڈ پر ساڑھے 19فیصد سیلز ٹیکس عائد

سندھ بورڈ آف ریونیو (ایس بی آر) نے انٹرنیٹ اور براڈبینڈ سروس پر سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ ایس بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیٹ اور براڈبینڈ سروس پر 19 اعشاریہ 5 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ سیلز ٹیکس سروس ایکٹ ...

Read More »

ایسا لگا ورلڈ کپ جیت کر آرہا ہوں، عمران خان

ایسا لگا ورلڈ کپ جیت کر آرہا ہوں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج ایسا لگا کہ میں کسی دورے سے نہیں بلکہ ورلڈ کپ جیت کر آ رہا ہوں۔ دورۂ امریکا سے واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا صرف اس کی عزت کرتی ہے جو  اپنی عزت کرتا ہے، ہاتھ پھیلانے والوں کی دنیا عزت نہیں کرتی۔ پاکستانیوں ...

Read More »

انسداد دہشتگردی عدالت نے حافظ سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے حافظ سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

گوجرانوالہ: انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حافظ سعید کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ...

Read More »

ملازمت کا جھانسہ دیکر 2 لڑکیوں کی فروخت

کراچی: ملازمت کا جھانسہ دیکر 2 لڑکیوں کی فروخت

کراچی میں 2 لڑکیوں کو گھریلو ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر انہیں فروخت کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان سامنے آگئے، تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں قیوم آباد کے رہائشی محنت کش اسرار حسین کے گھر پر اس کی پڑوسن صوفیہ اپنے ساتھ اسرار عباسی اور اس کی ...

Read More »

’کلبھوشن پر ہمارا موقف عالمی عدالت میں مانا گیا‘

’کلبھوشن پر ہمارا موقف عالمی عدالت میں مانا گیا‘

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوش جادھو سے متعلق پاکستان کا موقف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں مانا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اللہ نے پاکستان اور عدلیہ کو عالمی عدالت انصاف میں سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا ...

Read More »

ویانا کنونش جاسوسوں پر لاگو نہیں ہوتا، تصدق جیلانی

ویانا کنونش جاسوسوں پر لاگو نہیں ہوتا، تصدق جیلانی

عالمی عدالت انصاف ( آئی سی جے ) کے 16 رکنی بنچ میں شامل پاکستان کے ایڈہاک جج جسٹس تصدق حسین جیلانی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس کے فیصلے پر اختلافی نوٹ تحریر کیا ہے۔ تصدیق حسین جیلانی نے کا کہنا ہے کہ ویانا کنونش جاسوسوں پر لاگو نہیں ہوتا۔ انہوں نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ ویانا کنونشن ...

Read More »

کیا کسی جاسوس کو قونصلر رسائی کا حق حاصل ہے؟

کیا کسی جاسوس کو قونصلر رسائی کا حق حاصل ہے؟

کیا کسی جاسوس، دہشت گرد اور اس کو بھیجنے والی ریاست کو بھی ویانا کنونشن کیے تحت قونصلر رسائی کا حق حاصل ہے ؟۔ در اصل یہ وہ سوال ہے جس کا فیصلہ کلبھوشن کیس میں کچھ ہی دیر تک سنا یا جانے والا ہے۔ کیونکہ قانون اور اس کی تشریح میں جذبات کا عمل دخل نہیں ہوتا اس لئے ...

Read More »