’کلبھوشن پر ہمارا موقف عالمی عدالت میں مانا گیا‘

’کلبھوشن پر ہمارا موقف عالمی عدالت میں مانا گیا‘

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوش جادھو سے متعلق پاکستان کا موقف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں مانا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اللہ نے پاکستان اور عدلیہ کو عالمی عدالت انصاف میں سرخرو کیا۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن سے متعلق پاکستان کا موقف عالمی عدالت انصاف میں مانا گیا، پاکستان بہت مختصر نوٹس پر عالمی عدالت انصاف میں گیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ بھارت کی اپیل تھی کہ فوجی عدالت کی سزا ختم ہو اور کلبھوش کو رہا کیا جائے، آئی سی جے نے یہ اپیل مسترد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنی درخواست میں 5 پوائنٹس اٹھائے تھے، اللہ نے پاکستان اور عدلیہ کو عالمی عدالت انصاف میں سرخرو کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا موقف تھا کہ یہ بھارتی نیوی کا افسر ہے، ہمارا موقف مانا گیا، ہمارا موقف تھا کلبھوشن بھارتی ایجنٹ ہے جعلی دستاویزات پر آیا تھا، یہ بھی مانا گیا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: