کراچی: بینک ڈکیتی، ملزمان 34 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی: بینک ڈکیتی، ملزمان 34 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ایک نجی بینک سے 6 مسلح ملزمان 34 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 3 میں واقع بینک میں واردات سہ پہر 3 بجے ہوئی، جس کی تفتیش کے بعد لوٹی گئی صحیح رقم اور حالات و واقعات کا اب پتا چلا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق بینک میں تین مسلح ملزمان داخل ہوئے، جنہوں نے تین میں سے ایک سیکورٹی گارڈ کو باندھ دیا، جبکہ دیگر دو سیکورٹی گارڈز نے مزاحمت نہیں کی۔ 

ملزمان بینک کے کیش کاؤنٹر سے نقد رقم جو کہ 34 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ 

بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا ہے کہ تین ملزمان کے مزید تین ساتھی بینک کے باہر پہرا دیتے رہے۔

کراچی میں کافی عرصے بعد بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رواں سال یہ پہلی کامیاب بینک ڈکیتی ہے۔

پولیس نے تینوں سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا شبہ ہے کہ تینوں سیکورٹی گارڈ لوٹ مارکرنے والے ملزمان سے مبینہ طور پر ملے ہوئے تھے تاہم اس بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔ 

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرلی گئی ہے، جس میں ملزمان کے چہرے نظر آرہے ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: