عالمی عدالت انصاف ( آئی سی جے ) کے 16 رکنی بنچ میں شامل پاکستان کے ایڈہاک جج جسٹس تصدق حسین جیلانی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس کے فیصلے پر اختلافی نوٹ تحریر کیا ہے۔
تصدیق حسین جیلانی نے کا کہنا ہے کہ ویانا کنونش جاسوسوں پر لاگو نہیں ہوتا۔
انہوں نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ ویانا کنونشن لکھنے والوں نے جاسوسوں کو شامل کرنے کا سوچا بھی نہیں ہوگا۔
جسٹس تصدق نے کہا کہ بھارت مقدمے میں حقوق سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا مرتکب ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی درخواست قابل سماعت قرار نہیں دی جانی چاہئے تھی۔