انٹرنیٹ اور براڈبینڈ پر ساڑھے 19فیصد سیلز ٹیکس عائد

انٹرنیٹ اور براڈبینڈ پر ساڑھے 19فیصد سیلز ٹیکس عائد

سندھ بورڈ آف ریونیو (ایس بی آر) نے انٹرنیٹ اور براڈبینڈ سروس پر سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

ایس بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیٹ اور براڈبینڈ سروس پر 19 اعشاریہ 5 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ سیلز ٹیکس سروس ایکٹ انٹرنیٹ اور براڈبینڈ پر سیلز ٹیکس وصول کرنے کا اختیار فراہم کرتا ہے۔

ایس بی آر کے مطابق 2011 سے ان خدمات پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا تھا، مالی سال 2013 اور 2016 میں انٹرنیٹ اور براڈبینڈ پر سیلز ٹیکس کو جزوی استثنیٰ فراہم کیا گیا، جسے رواں مالی سال میں ختم کردیا گیا ہے۔

ایس بی آر کے مطابق جولائی کے مہینے سے انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات پر 19اعشاریہ5 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: