پاکستان

نیب افسر نے شاہد خاقان کو گلاس دے مارا؟

بے ڈھنگی اور تکلیف دہ صورتحال میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جسمانی ریمانڈ کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایک افسر نے بدسلوکی کی تاہم نیب نے ایسی کسی خبر کو سختی سے مسترد کر دیا۔ جیونیوز نے نیب ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ تفتیش اور پوچھ گچھ کے دوران تفتیشی ٹیم کا رکن سابق ...

Read More »

حافظ سعید کو بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت

حافظ سعید کو بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق حافظ محمد سعید سمیت 3 افراد کی جانب سے سلامتی کونسل میں درخواست دی گئی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے واحد کفیل ہیں اور حکومت پاکستان نے سلامتی کونسل کی ...

Read More »

سی پیک اقتصادی زونز کے قوانین پر نظر ثانی

سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قوانین پر نظر ثانی

اسلام آباد: سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر گیلانی نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کو بتایا ہے کہ حکومت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈ) کی میں خامیوں کو کم کرنے کے لیے قوانین میں نظر ثانی کر رہی ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق زبیر گیلانی نے سینیٹ خصوصی کمیٹی ...

Read More »

توہین مذہب کیس: 18 سال جیل میں رہنے والا بری

توہین مذہب کے کیس میں 18 سال جیل میں رہنے والا شخص بری

سپریم کورٹ نے توہین مذہب کے کیس میں 2002 میں سزائے موت پانے والے اور 18 سال تک مسلسل سلاخوں کے پیچھے رہنے والے شخص کو بری کردیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295-سی کا سامنا کرنے والے ملزم ...

Read More »

سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے سے استحکام آرہا ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عالمی اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹو علی بن عبداللہ الثانی نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عالمی اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹو شیخ علی بن عبد اللہ الثانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ...

Read More »

آزاد کشمیر: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی

آزاد کشمیر اور دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہو گئی ہے جبکہ اس کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: زلزلے کے بعد آزاد کشمیر میں ایمرجنسی نافذ آزاد کشمیر کے اسپتال ذرائع نے گزشتہ روز سے اب تک زلزلے میں 37 افراد کے جاں بحق اور 500 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ زلزلے میں ہلاکتیں 37 ہو گئیں،500 سے زائد زخمی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی جس کی گہرائی زیرِ زمین 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے سے میر پور آزاد کشمیر اور جہلم کا درمیانی علاقہ جاتلاں سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلہ، 26جاں بحق، 300 زخمی دوسری جانب پنجاب میں خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، قصور، خانیوال، گجرات، کامونکی، مرید کے، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، پتوکی، چونیاں، پاکپتن، دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم، نارنگ منڈی اور سیالکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گزشتہ روز کے شدید زلزلے کے جھٹکے خیبر پختون خوا میں پشاور، چارسدہ، سوات، خیبر، ایبٹ آباد، باجوڑ، نوشہرہ، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، شانگلہ، بونیر، دیر، اپر دیر، لوئر، چترال، مالاکنڈ اور کوہستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے میں ہلاکتیں 37 ہو گئیں،500 سے زائد زخمی زلزلے کے جھٹکے 15 سے 20 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے کھلی جگہوں پر نکل آئے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں آج صبح ساڑھے 9 بجے 3.2 شدت کے آفٹر شاکس محسوس کیے گئے جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2005ء کی صبح آزاد کشمیر میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں آزاد کشمیر اور شمالی علاقوں میں 80 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ڈیڑھ لاکھ کے قریب زخمی ہو گئے تھے، زلزلے کا مرکز مظفرآباد سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

آزاد کشمیر اور دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہو گئی ہے جبکہ اس کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر کے اسپتال ذرائع نے گزشتہ روز سے اب تک زلزلے میں 37 افراد کے ...

Read More »

سندھ بھر میں کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی

سندھ بھر میں کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی

حکومتِ سندھ نے کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کر دی، اس ضمن میں صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ محکمۂ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھر کے مین گیٹ پر بھی کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ گاڑی سے کچرا سڑک پر پھینکنا بھی جرم ...

Read More »

ٹھٹھہ: کشتی پر بجلی گر گئی، 3 ماہی گیر جاں بحق

ٹھٹھہ: کشتی پر بجلی گر گئی، 3 ماہی گیر جاں بحق

ٹھٹھہ میں کشتی پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 ماہی گیر جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والے تینوں ماہی گیروں کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے۔ ٹھٹھہ میں چوہڑ جمالی کے قریب شاہ بندر میں ساون جت نامی کشتی میں آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ ...

Read More »

حج، عمرہ زائرین کو اپنے ملک میں ہی بائیو میٹرک کرانے کی ہدایت

حج، عمرہ زائرین کو اپنے ملک میں ہی بائیو میٹرک کرانے کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستانیوں کو حج اور عمرہ ویزا حاصل کرنے کے بعد ضروری بائیو میٹرک رجسٹریشن اپنے ملک میں ہی کرانا چاہیے تاکہ سعودی ایئرپورٹس پر پہنچنے کے بعد وقت بچایا جاسکے اور اسی کو دیکھتے ہوئے سعودی وزارت نے ایک نیا سرکلر جاری کردیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے پاکستان ...

Read More »

کراچی، چرنا آئی لینڈ پر شارک کی موجودگی کا انکشاف

کراچی، چرنا آئی لینڈ پر شارک کی موجودگی کا انکشاف

کراچی کے قریب واقع چرنا آئی لینڈ پر 27فٹ لمبی شارک کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چرنا آئی لینڈ پر سمندر کے اندر 27فٹ لمبی اور 3 ٹن وزنی وہیل شارک دیکھی گئی ۔ شارک کی کھلے سمندر میں اٹھکھیلیاں کرتے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چرنا آئی ...

Read More »