سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے سے استحکام آرہا ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عالمی اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹو علی بن عبداللہ الثانی نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عالمی اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹو شیخ علی بن عبد اللہ الثانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور اس سے ملک میں استحکام آرہا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملا ہے۔

آرمی چیف سے گفتگو میں عالمی اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ دیر پا امن کے قیام سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔

x

Check Also

ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا کے باعث بند تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس ...

%d bloggers like this: