سندھ بھر میں کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی

سندھ بھر میں کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی

حکومتِ سندھ نے کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کر دی، اس ضمن میں صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھر کے مین گیٹ پر بھی کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ گاڑی سے کچرا سڑک پر پھینکنا بھی جرم ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ساحلی مقامات پر بھی کچرا پھینکنے اورپر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور پبلک مقامات پان تھوکنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرانی عمارتوں کا ملبہ بھی روڈ پر پھینکنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سندھ حکومت نے کچرا پھینکنے والوں کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے انعام مقرر کیا ہے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے گزشتہ روز کچرا پھینکنے والوں کی نشاندہی کرنے والوں کو سندھ حکومت کی جانب سے انعام دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واٹس ایپ نمبرز بھی بتائے اور عوام سے کہا گیا ہے کہ کچرا اور ملبہ پھینکنے والوں کی ویڈیو بنا کر ان نمبرز پر شیئر کریں۔

x

Check Also

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کا بپن راوت کی موت پر اظہار افسوس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کا بپن راوت کی موت پر اظہار افسوس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید ...

%d bloggers like this: