کراچی، چرنا آئی لینڈ پر شارک کی موجودگی کا انکشاف

کراچی، چرنا آئی لینڈ پر شارک کی موجودگی کا انکشاف

کراچی کے قریب واقع چرنا آئی لینڈ پر 27فٹ لمبی شارک کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چرنا آئی لینڈ پر سمندر کے اندر 27فٹ لمبی اور 3 ٹن وزنی وہیل شارک دیکھی گئی ۔

شارک کی کھلے سمندر میں اٹھکھیلیاں کرتے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چرنا آئی لینڈ ملک بھر میں اسکوبا ڈائیونگ کے لیے مشہور ہے اور عرصہ قبل بھی یہاں بلیو وہیل شارک دیکھی جاچکی ہے۔

سال 2017ء میں ٹھٹھہ کے قریب سمندر سے 40 فٹ طویل وہیل شارک مچھلی مردہ حالت میں ملی تھی جسے بعد میں کراچی ہاربر منتقل کیا گیا تھا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: