نیب افسر نے شاہد خاقان کو گلاس دے مارا؟

بے ڈھنگی اور تکلیف دہ صورتحال میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جسمانی ریمانڈ کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایک افسر نے بدسلوکی کی تاہم نیب نے ایسی کسی خبر کو سختی سے مسترد کر دیا۔

جیونیوز نے نیب ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ تفتیش اور پوچھ گچھ کے دوران تفتیشی ٹیم کا رکن سابق وزیراعظم پر چلّایا اور بعدازاں بدسلوکی کی۔

جیونیوز کے مطابق یہ واقعہ نیب راولپنڈی کے دفتر واقع میلوڈی اسلام آباد میں پیش آیا۔

ٹی وی کے مطابق مذکورہ تفتیشی افسر کو پٹرولیم ماہر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ مذکورہ واقعہ کے وقت یہ افسر سابق وزیراعظم کے جوابات پر مشتعل ہوگیا اور اطلاعات کے مطابق بدسلوکی کے علاوہ گلاس بھی پھینک کر مارا۔

دیگر افسران جن میں تفتیشی افسر ایم زبیر شامل تھے۔ انہوں نے صورتحال کو سنبھالا۔

اس واقعہ کی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کو دے دی گئی ہے۔

نیب افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دعویٰ کیا کہ داخل کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ افسر نے نہیں بلکہ سابق وزیراعظم نے مزاحمت کی۔ اگر یہ بات درست ہے تو کسی سابق وزیراعظم سے بدسلوکی کی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔

ضیاء الحق اور پرویز مشرف کے آمرانہ ادوار میں ذوالفقار علی بھٹو مرحوم اور نواز شریف سے بھی بدسلوکی ہوئی۔

مؤقف جاننے کے لئے جب نیب ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی اور جیو نیوز کو ہدف تنقید بنایا۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ نیب کو بدنام کرنے کے لئے جیو نیوز کی بدنیتی پرمبنی مہم ہے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ نیب ایک پیشہ ورانہ تنظیم ہے۔ انہوں نے جیو نیوز سے کہا کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: