ٹھٹھہ: کشتی پر بجلی گر گئی، 3 ماہی گیر جاں بحق

ٹھٹھہ: کشتی پر بجلی گر گئی، 3 ماہی گیر جاں بحق

ٹھٹھہ میں کشتی پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 ماہی گیر جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والے تینوں ماہی گیروں کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے۔

ٹھٹھہ میں چوہڑ جمالی کے قریب شاہ بندر میں ساون جت نامی کشتی میں آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر سیٹھار نے واقعے کی تصدیق کی ہے، مقامی افراد کے مطابق شاہ بندر میں آسمانی بجلی سے جاں بحق ہونے والوں تینوں افراد کا تعلق ٹھٹھہ کے علاقے بھارا سے ہے۔

جاں بحق ہونے والے ماہی گیروں کی شناخت رزاق مالھیا، اسماعیل مالھیا اور دھنی بخش مالھیا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں عبدالستار، عبدالرشید اور ادریس شامل ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو پاک بحریہ کے جوان، رورل ہیلتھ سینٹر لائے، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: