Author Archives: Dunya

احد چیمہ کی گرفتاری ، پنجاب بیورو کریسی کے دفاتر میں تالےپڑ گئے

احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب کی بیورو کریسی میں تشویش کی لہر ، دفتروں میں تالےپڑ گئے سول سروس آفیسرز کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کو رہا نہ کیا گيا تو فرائض کی انجام دہی مشکل ہوجائے گی ، چیف جسٹس سے معاملے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کہتے ...

Read More »

سپریم کورٹ میں دانیال عزیزکی سخت سرزنش

سپریم کورٹ نے لیگی رہنما دانیال عزیز کو توہین آمیز تقاریر کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔ وفاقی وزیر کو آئندہ سماعت تک ہر صورت جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ساتھ وہ کھیل نہ کھیلیں جو ایجاد ہی ہم نے کیا ۔ وفاقی وزیردانیال عزیزتوہین عدالت کیس میں پیشی ...

Read More »

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے شہری شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا سلسلہ رک نہ سکا، جہاں ایک اور پاکستانی شہری بھارتی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تیتری نوٹ کے علاقے میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے انیس سالہ نوجوان انضمان شہید ہوگیا۔ شہید نوجوان انضمام تیتری نوٹ میں قائم کرش ...

Read More »

خواتین خوفزدہ: کراچی میں بھی ٹرائی روم اسکینڈل سامنے آگیا

فیصل آباد کے بعد کراچی کے شاپنگ مال میں بھی ٹرائی روم خواتین کیلئے ٹریپ روم نکلا ۔کلفٹن دو تلوار کے قریب مشہوربرانڈ کے آؤٹ لیٹ میں خاتون کے ساتھ پیش آنےوالے واقعے نے سب کے ہوش اڑادیے۔ کپڑے خریدنے کے بعد خواتین انہیں ٹرائی کہاں کریں؟ یہ مسئلہ سنگین صورتحال اختیارکرچکا ہے۔ بڑے بڑے شاپنگ مالز میں کروڑوں کمانے ...

Read More »

پی ٹی آئی کوبڑاجھٹکا:پی کے 88 شانگلہ کے انتخاب کالعدم قرار

جمعیت علمائے اسلام(فضل الرحمان گروپ) نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی۔ سپریم کورٹ نےجے یو آئی ف کے شیر عالم خان کی اپیل منظورکرتے ہوئےصوبائی وزیرعبدالمنعم خان کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے ...

Read More »

کرپٹ ممالک میں پاکستان 117 ویں نمبر پر

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن رجحان انڈیکس جاری کردیا، 181 ممالک کی فہرست میں شفافیت کے اعتبار سے 32 مارکس کے ساتھ پاکستان 117 نمبر پر ہے ، دنیا میں 116 ممالک میں کرپشن پاکستان سے کم اور 63 ممالک میں کرپشن پاکستان سے بھی زیادہ ہے ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق سال2017 میں پاکستان کا اسکور 32 رہا۔ 2016 ...

Read More »

نواز خاندان کو پھرتیاں لے ڈوبیں، فرانزک ماہر نے جعلسازی کی تصدیق کردی

نواز فیملی کی جانب سے ٹرسٹ ڈیڈ میں جعل سازی کی فرانزک ماہر نے بھی تصدیق کردی۔ رابرٹ ریڈلے کا کہا ہے کیلیبری فونٹ 31 جنوری 2007ء کو مارکیٹ میں آیا جبکہ نواز خاندان نے 2006ء کی ٹرسٹ ڈیڈ میں کیلیبری فونٹ استعمال کیا تھا۔ نواز فیملی کو پھرتیاں لے ڈوبیں، کیلبری فونٹ سابق وزیراعظم کے خاندان کیلئے گلے کی ...

Read More »

آلودہ پانی کو صاف کرنے والا انوکھا فلٹر تیار

آسٹریلیا کے سائنس دانوں نے گرافین کی ایک نئی شکل گراف ایئر کو استعمال کرتے ہوئے ایک سادہ فلٹر بنایا ہے جو آلودہ ترین سمندری پانی کو بھی ایک ہی مرحلے میں صاف کرکے قابلِ نوش بناتا ہے۔ اس ایجاد سے دنیا کے ان اربوں افراد کو فائدہ ہوگا جو اب تک صاف پانی سے محروم ہیں یا پھر آلودہ ...

Read More »

الاٹیز کی شکایات، متعدد رہائشی اسکیموں کے لائسنس منسوخ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن نے الاٹیز کی شکایات پر متعدد رہائشی اسکیموں کے لائسنس منسوخ کر دئیے۔ ترجمان کے مطابق الاٹیز کی متعدد شکایات، وقت پر قبضہ نہ دینے اور محکمہ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر میسرز پیرا میڈ ہاؤسنگ سروسز بذریعہ مونیہ فاروقی زوجہ واجد حسین فاروقی اسپانسر آف پروجیکٹ ”ماہم ریزیڈنسی“ پلاٹ نمبر ...

Read More »

مسلم لیگ ن سینیٹ الیکشن سے آؤٹ

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد مسلم لیگ ن سینیٹ الیکشن سے آؤٹ ہوگئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار آزاد حیثیت سے سینیٹ الیکشن لڑسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرگودھا کے ضمنی انتخاب میں بھی ن لیگ کا امیدوار آزاد ...

Read More »