لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا سلسلہ رک نہ سکا، جہاں ایک اور پاکستانی شہری بھارتی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تیتری نوٹ کے علاقے میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے انیس سالہ نوجوان انضمان شہید ہوگیا۔
شہید نوجوان انضمام تیتری نوٹ میں قائم کرش پلانٹ پر کام میں مصروف تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔