سپریم کورٹ میں دانیال عزیزکی سخت سرزنش

سپریم کورٹ نے لیگی رہنما دانیال عزیز کو توہین آمیز تقاریر کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔ وفاقی وزیر کو آئندہ سماعت تک ہر صورت جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ساتھ وہ کھیل نہ کھیلیں جو ایجاد ہی ہم نے کیا ۔
وفاقی وزیردانیال عزیزتوہین عدالت کیس میں پیشی کے لیے سپریم کورٹ آئے توعدالتی نوٹس ملا ہونے کے باوجود اپنی زبان پرقابونہیں رکھ سکے ، میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جو فلم چل رہی ہے، آپ یہ سب پہلے بھی بہت بار دیکھ چکے ہیں۔
دانیال عزیز کے اس جملے کی گونج کمرہ عدالت تک بھی پہنچ گئی ۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے دانیال عزیز کے وکیل سے کہا ہم سمجھے آج آپ ہمیں فلم دکھانے لگے ہیں ۔ استفسار کیا کہ کیا فلم آسکر کیلئے نامزد ہوئی ہے ۔
عدالت نے توہین آمیز تقاریر کا ریکارڈ فراہم کرنے کی دانیال عزیز کی متفرق درخواست منظور کرلی ۔
سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو تقاریر،پریس کانفرنس کی سی ڈیز اور ٹرانسکرپٹ اور اخبار میں شائع خبر کا متن فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک ہرصورت جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ کیس میں مزید التواء نہیں دیں گے۔
جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ امید ہے اٹارنی جنرل آفس ریاست کی نمائندگی کرے گا کسی اور کی نہیں۔ دانیال عزیز کے وکیل سے کہا ہمارے ساتھ وہ کھیل نہ کھلیں جو میں نے ایجاد کیا ہے ،اپنے کریڈٹ کارڈ کی حد ختم نہ کریں ۔ ہوسکتا ہے کہ آگے چل کر آپ کو اس کی ضرورت پڑے۔
سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: