پی ٹی آئی کوبڑاجھٹکا:پی کے 88 شانگلہ کے انتخاب کالعدم قرار

جمعیت علمائے اسلام(فضل الرحمان گروپ) نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی۔ سپریم کورٹ نےجے یو آئی ف کے شیر عالم خان کی اپیل منظورکرتے ہوئےصوبائی وزیرعبدالمنعم خان کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
درخواستگزار کے وکیل اکرم شیخ نے موقف اخیتار کیا کہ عبدالمنیم خان انیس سو ستاسی سے مارچ دو ہزار تیرہ تک اسکول ٹیچر رہے جبکہ سرکاری ملازم ریٹائرمنٹ کے دو سال بعد الیکشن نہیں لڑسکتا۔
عدالت عظمیٰ نے شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں عبدالمنعم کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا ۔ عبدالمنعم پی کے 88 شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ عبدالمنعم پر الزام تھا کہ وہ انتخابات سے ایک ماہ قبل تک سرکاری عہدے پر فائز رہے۔
پشاورہائی کورٹ نے رکن صوبائی اسمبلی عبد المنعم کی رکنیت بحال کی تھی جبکہ الیکشن کمیشن نے عبدالمنعم کے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: