Author Archives: nice

گلالئی اسمٰعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سماجی کارکن گلالئی اسمٰعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے سے متعلق مقدمے میں سماجی کارکن گلالئی اسمٰعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ اگر مشتبہ ملزمہ 21 اکتوبر تک عدالت میں پیش نہیں ہوتی تو انہیں اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ سماجی رکن پر ...

Read More »

نیوزی لینڈ: تشہیری اسکرین پرپورن ویڈیوز چلادی گئیں

نیوزی لینڈ: تشہیری اسکرین پرپورن ویڈیوز چلادی گئیں

نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہرآکلینڈ میں اسپورٹس مصنوعات بنانے والی جاپانی کمپنی ’ایسکس‘ کے اسٹور کے باہر لگی تشہیر اسکرین پر کم سے کم 8 گھنٹوں تک ’پورن ویڈیوز‘ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ مذکورہ اسٹور آکلینڈ کی ’شارٹ لینڈ اسٹریٹ‘ میں واقع ہے جس کا شمار شہر کے پوش علاقوں میں ہوتا ہے۔ ’ایسکس‘ کے اسٹور ...

Read More »

ایونٹ میں نام لینے کے بجائے ‘وسیم اکرم کی اہلیہ’ کہنے پر شنیرا برہم

ایونٹ میں نام لینے کے بجائے 'وسیم اکرم کی اہلیہ' کہنے پر شنیرا برہم

خواتین کا تعارف ان کے شوہر کا نام لے کر کرایا جانا روایت سمجھا جاتا ہے، تاہم اپنی خود کی پہچان بنانے کے بعد مرد اور خواتین دونوں ہی یہی چاہتے ہیں کہ ان کو الگ پہچانا جائے۔ شنیرا اکرم جو صرف معروف کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ ہی نہیں بلکہ ایک باہمت خاتون بھی مانی جاتی ہیں جو ہمیشہ ...

Read More »

پی ٹی آئی کے باغی کی پیشگوئی

کراچی: جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نےکہا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کیس سے پاکستان کی سیاست بدل سکتی ہے۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں واقعہ کے ایک ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے، ایک بچے کی لاش اور تین بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ان کی شناخت کی گئی۔ پارٹی فنڈنگ کیس؛ تحریک انصاف کو 18 ستمبر تک تفصیلات جمع کرانے کا حکم تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحریک انصاف بارہا غیرملکی فنڈنگ کیس میں پیشرفت خفیہ رکھنے کی کوشش کرتی رہی ہے، پی ٹی آئی کو خطرہ ہے کہ یہ معاملہ خفیہ نہ رکھا گیا تو غیرملکی فنڈنگ معاملہ میں بڑے پیمانے پر میگا کرپشن ،غیرقانونی ذرائع سے فنڈنگ آنے، بیرون ملک اکاؤنٹس کھولنے اور امریکا میں کمپنی رجسٹر کرنے سے متعلق حقائق عوام کے سامنے آجائیں گے۔ انہوں نےکہا کہ حقائق عوام کے سامنے آتے ہی پی ٹی آئی کا خود کو ایماندار اور دوسرے کو کرپٹ قرار دینے کا ریت کا محل بہہ جائے گا۔ اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے 23 اکاؤنٹس شناخت کیے ہیں اس میں بیشتر وہ اکاؤنٹس ہیں جو انہوں نے ظاہر نہیں کیے ہیں، روائس بینک لندن میں ان کے دو اکاؤنٹس ہیں، ان کے اپنے فنانس سیکرٹری نے ٹی وی پر آکر دو اکاؤنٹس کو تسلیم کیا ہے، ہم نے ڈنمارک اور آسٹریلیا میں انصاف انکارپوریٹڈ کا ثبوت دے چکے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے امریکا میں دو کمپنیاں رجسٹرڈ کی ہیں، تحریک انصاف ان 23اکاؤنٹس کو مرکزی کیس سے الگ کرنا چاہتی ہے۔ اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ ان اکاؤنٹس کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش ہونی چاہئیں، دعوے سے کہتا ہوں اس کی تفصیلات جان کر عوام کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے، اسکروٹنی کمیٹی ہمیں نہ بلانا چاہے تو نہ بلائے اس کے پاس ثبوت موجود ہیں رپورٹ پیش کرے جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن روزانہ سماعت کر کے غیرملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرے، غیرملکی فنڈنگ کیس سے پاکستان کی سیاست بدل سکتی ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو پراجیکٹ کا 98فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، باقی رہ جانے والے کام میں کھڑکیاں، رنگ و روغن اور تھوڑی بہت مرمت شامل ہے، بائیس اکتوبر کو اورنج لائن میٹرو کی ٹیسٹنگ ہوگی جبکہ اگلے سال بیس جنوری سے بیس فروری کے درمیان یہ چلنا شروع ہوجائے گی، اورنج لائن کو 53میگاواٹ بجلی دینے کیلئے کیلئے آٹھ گرڈ بنانے تھے جس میں پانچ بن چکے ہیں۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ لاہور میں 27 کلومیٹر کی اورنج لائن سے پہلے 27 کلومیٹر کا میٹرو بس منصوبہ بنایا گیا، میٹرو بس منصوبہ پر حکومت کا 50ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوا، اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیلئے 1.626بلین ڈالرز قرضہ جبکہ حکومت پنجاب 40ارب روپے الگ سے دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اورنج لائن کے بجائے پچاس ارب روپے میں ایک اور میٹرو بنالیتی تو کم از کم دو ڈھائی سو ارب روپے بچ سکتے تھے جبکہ پنجاب کا ٹوٹل بجٹ ساڑھے تین سو ارب روپے کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو میرے شہر میں اتنے مہنگے منصوبے بنانے کی کیا ضرورت پیش آگئی تھی، میرا صوبہ اتنے بڑے منصوبہ کا بوجھ نہیں اٹھاسکتا تھا، ان دو ڈھائی سو ارب روپے سے پنجاب کے شہریوں کے تعلیم ،صحت ، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر مسائل حل ہوسکتے تھے۔

کراچی: جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نےکہا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کیس سے پاکستان کی سیاست بدل سکتی ہے۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں واقعہ کے ایک ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے، ایک بچے ...

Read More »

فصلیں کھانے آنیوالا ٹڈی دل انسان کیلئے بہترین خوراک قرار

فصلیں کھانے آنیوالا ٹڈی دل انسان کیلئے بہترین خوراک قرار

چند روز قبل جیو نیوز پر صحرائے تھر میں ٹڈی فرائی کڑھائی اور بریانی کے پکوانوں سے متعلق خبر نشر کی گئی تھی جس پر سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ اب ٹڈی پکوان کے حوالے سے ڈاکٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ ٹڈی میں پروٹینز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے لیکن اس کی حفظان صحت کے ...

Read More »

امریکا میں ای سگریٹ سے ہلاکتیں 16 ہوگئیں

امریکا میں ای سگریٹ سے ہلاکتیں 16 ہوگئیں

امریکا کی 2 ریاستوں میں ای سگریٹ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد امریکا میں اس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ریاست ورجینیا اور نیوجرسی سے تھا۔ حکام کے مطابق دونوں افراد کم عمر تھے جبکہ متعدد افراد ای سگریٹ کی وجہ سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ...

Read More »

گوگل کی نئی سمارٹ جیکٹ

اسمارٹ فون لگتا ہے کہ اب پرانے ہوتے جارہے ہیں، درحقیقت اب آپ کا لباس بھی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہونے جارہا ہے۔ اس مقصد کے لیے گوگل نے معروف کمپنی لیوائز کے اشتراک سے ایک اور اسمارٹ جیکٹ متعارف کرادی ہے جو ڈینم سے تیار کردہ ہے۔ گوگل کے پراجیکٹ جیکارڈ کے تحت عام لباس کو اسمارٹ بنایا ...

Read More »

موسم کی صورتحال

Read More »

زینٹیک معدے کے کینسر کا سبب

معدے میں تیزابیت کی ایک عام دوا اگر مسلسل استعمال کی جائے تو اس سے معدے کے سرطان کا خطرہ دوگنا بڑھ سکتا ہے۔ ایک مطالعے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ پروٹون پمپ انہیبیٹر (پی پی آئی) قسم کی ادویہ معدے کی تیزابیت کو دبانے کےلیے دنیا بھر میں عام استعمال کی جاتی ہیں لیکن 2017 میں انکشاف کیا ...

Read More »

وینا ملک کا مودی اور آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ

اداکارہ وینا ملک نے بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والے نریندر مودی اور اُن کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کی جانب والی تقریر کے دوران کشمیر میں معصوم کشمیریوں کو قتل کرنے والے مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، تشدد ...

Read More »