نیوزی لینڈ: تشہیری اسکرین پرپورن ویڈیوز چلادی گئیں

نیوزی لینڈ: تشہیری اسکرین پرپورن ویڈیوز چلادی گئیں

نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہرآکلینڈ میں اسپورٹس مصنوعات بنانے والی جاپانی کمپنی ’ایسکس‘ کے اسٹور کے باہر لگی تشہیر اسکرین پر کم سے کم 8 گھنٹوں تک ’پورن ویڈیوز‘ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

مذکورہ اسٹور آکلینڈ کی ’شارٹ لینڈ اسٹریٹ‘ میں واقع ہے جس کا شمار شہر کے پوش علاقوں میں ہوتا ہے۔

’ایسکس‘ کے اسٹور کے باہر لگی بڑی تشہیر ایل سی ڈی اسکرین پر 29 ستمبر کی صبح کو اچانک پورن ویڈیوز چلنا شروع ہوئیں، اس سے قبل اسکرین پر کمپنی کی تشہیری ویڈیوز چل رہی تھیں۔

جس وقت تشہیری اسکرین پر پورن ویڈیوز چلنا شروع ہوئیں، اس وقت اسٹور بند تھا، علاوہ ازیں مارکیٹ کی بیشتر دکانیں بھی بند تھیں۔

ایسکس شوز، ٹراؤزر، شرٹس اور زیر جامہ سمیت دیگر اسپورٹس مصنوعات تیار کرتی ہے—فوٹو: ایسکس فیس بک
’نیوزی لینڈ ہیرالڈ‘ کے مطابق ’ایسکس‘ اسٹور کے باہر نصب اسکرین پر تقریباً رات ایک بجے کے بعد پورن ویڈیوز چلنا شروع ہوئیں جو صبح 10 بجے تک نشر ہوتی رہیں۔

مارکیٹ میں کھلے عام لگی اسکرین پر پورن ویڈیوز دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے عام افراد حیران رہ گئے، تاہم بعض لوگ ان ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے وہاں کھڑے رہے۔

اسکرین پر چلنے والی ویڈیوز کو دیکھنے والے افراد میں کم عمر بچے، نوجوان اور خواتین بھی شامل تھیں۔

رپورٹ کے مطابق اسکرین پر چلتی رہنے والی پورن ویڈیوز کو صبح اس وقت بند کیا گیا جب اسپورٹس کمپنی کے اسٹور ملازمین وہاں پہنچے۔

اسٹور عہدیداروں نے ابتدائی طور پر بتایا کہ ان کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کرکے نامناسب ویڈیوز چلائی گئیں۔

کمپنی نے لوگوں سے اسکرین پر پورن ویڈیوز نشر ہونے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر سسٹم کے ہیک کیے جانے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ کمپنی اور اسٹور عہدیداروں کے مطابق ان کے سسٹم کو اس وقت ہیک کیا گیا جب وہ دکان بند کرکے جا چکے تھے۔

واضح رہے کہ ’ایسکسس‘ جاپان کی ملٹی نیشنل اسپورٹس مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی ہے، یہ کمپنی خاص طور پر ’شوز، شرٹ اور اسپورٹس زیر جامہ‘ تیار کرتی ہے۔

اس کمپنی کی مصنوعات مہنگی ترین اسپورٹس مصنوعات میں شمار ہوتی ہیں۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: