امریکا کی 2 ریاستوں میں ای سگریٹ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد امریکا میں اس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ریاست ورجینیا اور نیوجرسی سے تھا۔
حکام کے مطابق دونوں افراد کم عمر تھے جبکہ متعدد افراد ای سگریٹ کی وجہ سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کی صحت ای سگریٹ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہےجس سے اموات بھی ہورہی ہیں۔