Author Archives: nice

توہین عدالت کا نوٹس، سعیدغنی کا جواب

سندھ کے وزیر بلدیات کہتے ہیں سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرانا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔ عدالت نے مجھے نوٹس کیا ہے۔ جو زمینی حقائق دیکھ رہا ہوں وہی کہوں گا۔ عدالت اگر مجھے کہے کہ گھر گرا دیں تو وزرات سے مستعفی ہو جاؤں گا۔ بے گھر افراد کو متبادل جگہ نہیں دے سکے۔ انہوں نے کہا ...

Read More »

آرمی کا شادی ہال چلانے کا کیا جواز؟

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اٹارنی جنرل کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ جسٹس گلزار نے ریمارکس دیئے کہ یہ دستخط کیا کسی پٹے والے کے ہیں؟۔ سیکریٹری دفاع ان دستاویزات پر دستخط کریں۔ رپورٹ مبہم ہے۔ عدالت میں موجود سیکریٹری دفاع فوراً اٹھے اور دستاویزات پر دستخط ...

Read More »

کراچی کے بعد اسلام آباد میں پانی کا بحران

اسلام آباد کے تین بڑے سیکٹرز میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ سیکٹر آئی 10، جی 10 اور آئی 9 کے پندرہ ٹیوب ویلوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ذمہ داری آئیسکو پر ڈال دی ہے۔ محکمہ کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی ایکسپریس کیبل کٹ گئی ہے، آئیسکو کو ڈیمانڈ نوٹس ...

Read More »

پروفیسر پر طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام

سندھ یونیورسٹی جامشورو میں پھر طالبات اور خواتین اساتذہ کو جنسی ہراساں کرنے کا ہنگامہ اٹھ کھڑا ہوا۔ انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ سائنس کے پروفیسر پر طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا گیا۔ انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ سائنس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رابیہ میمن نے وائس چانسلر کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر عبدالجبار پیرزادہ طالبات ...

Read More »

پاکستانی لڑکیوں کی چین اسمگلنگ، اصل کہانی

پاکستانی لڑکیوں کو 18 لاکھ سے 35 لاکھ روپے کے عوض چین سمگل کرنے کا گینگ مبینہ طور پر اس شخص نے قائم کیا جو جھنگ کے علاقے حویلی بہادر شاہ میں توانائی کے ایک منصوبے کے سلسلے میں پاکستان آیا تھا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) فیصل آباد، ...

Read More »

میرا دبئی اور اسپتال

ادکارہ میرا نے ایک بار پھر ذاتی اسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں وہ دبئی پہنچ گئی ہیں۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق اداکارہ میرا نے ایک بار پھر رمضان المبارک میں اپنے ذاتی اسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں وہ دبئی پہنچ گئی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ...

Read More »

اداکارہ شبنم کا بنگلا دیش سے دوبارہ پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ

ماضی کی نامور اداکارہ شبنم نے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماضی کی نامور اداکارہ شبنم نے بنگلا دیش سے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شبنم نے باقی زندگی پاکستان میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی مقصد کے تحت وہ 11 جولائی کو پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے ...

Read More »

افواہیں پھیلانے والوں کیلیے جرمانہ اور سزا

فلپائن کے ایک قصبے میں ایک عجیب و غریب قانون نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت کُھسر پُھسر کرنے اور افواہیں پھیلانے والوں کو جرمانے اور کوڑا کرکٹ صاف کرنے کی سزا دی جائے گی۔ دارالحکومت منیلا سے 200 کلومیٹر دور بائنالونن قصبے میں افواہوں کو میئر کی جانب سے غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔ اب نئے قانون کے ...

Read More »

سری لنکا میں مسلمانوں کی دکانوں میں تھوڑ پھوڑ اور املاک نذرآتش

سری لنکا میں دو روز سے جاری کشیدگی میں مسلمانوں کی درجنوں دکانوں اور املاک کو نذر آتش کر دیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے گاؤں نیگومبو میں کیتھولک عیسائیوں کے ایک گروہ نے معمولی تلخ کلامی کے بعد مقامی مارکیٹ میں واقع مسلمانوں کی دکانوں میں تھوڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو نذر ...

Read More »

دوسری شادی کیلیے کڑی شرائط

اپنے شوہروں کو دوسری شادی کے لئے اجازت دینے والی پہلی بیویوں کی شرائط نے مردوں کے پسینے چھڑا دیئے۔ اسلام آباد کی ثالثی کونسل کے اعداد و شمار کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ برس صرف 28 مرد جب کہ رواں برس کے پہلے 4 ماہ میں صرف 8 مرد اپنی بیویوں سے دوسری شادی کی اجازت لے ...

Read More »