کراچی کے بعد اسلام آباد میں پانی کا بحران

اسلام آباد کے تین بڑے سیکٹرز میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ سیکٹر آئی 10، جی 10 اور آئی 9 کے پندرہ ٹیوب ویلوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ذمہ داری آئیسکو پر ڈال دی ہے۔ محکمہ کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی ایکسپریس کیبل کٹ گئی ہے، آئیسکو کو ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے کے باوجود تاریں تبدیل نہیں ہوئیں۔
کارپوریشن کا کہنا ہے کہ انتیس لاکھ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے، ایکسپریس فیڈر کے ٹرپ ہونے سے پانی کی سپلائی میں بحران کا سامنا ہے۔
ٹیوب ویلز بند ہونے سے فلٹریشن پلانٹس بھی بند ہوگئے ہیں۔ سیکٹر آئی ٹین کو چالیس لاکھ جبکہ آئی نائن کو تیس لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
ٹیوب ویل سے آئی ٹین کو آٹھ لاکھ اور سیکٹر آئی نائن کو ساتھ لاکھ گیلن پانی دیا جاتا تھا۔ موسم گرم ہونے سے پانی کی قلت بڑھنے اور بحران سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: