میرا دبئی اور اسپتال

ادکارہ میرا نے ایک بار پھر ذاتی اسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں وہ دبئی پہنچ گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اداکارہ میرا نے ایک بار پھر رمضان المبارک میں اپنے ذاتی اسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں وہ دبئی پہنچ گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے وڈیو پیغام میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں شفقت ٹرسٹ اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے دبئی آئی ہوں اور میری پوری کوشش ہے کہ اب اس اسپتال کو مکمل کرلیا جائے۔ آپ نے ہمارا ساتھ دینا ہے اور ہمارے لئے دعا کرنی ہے۔
یاد رہے کہ میرا نے کئی سال پہلے اپنی والدہ کے نام پر اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے وہ پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے بھی فنڈز اکٹھے کرچکی ہیں تام ان کا یہ پراجیکٹ ابھی تک کاغذوں تک ہی محدود ہے کیونکہ اس کی تعمیر کے لئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔

x

Check Also

میری انسٹاگرام فیملی کیلئے بہت سا پیار، ایمن خان

میری انسٹاگرام فیملی کیلئے بہت سا پیار، ایمن خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر شہرت کی دوڑ میں ...

%d bloggers like this: