توہین عدالت کا نوٹس، سعیدغنی کا جواب

سندھ کے وزیر بلدیات کہتے ہیں سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرانا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔ عدالت نے مجھے نوٹس کیا ہے۔ جو زمینی حقائق دیکھ رہا ہوں وہی کہوں گا۔
عدالت اگر مجھے کہے کہ گھر گرا دیں تو وزرات سے مستعفی ہو جاؤں گا۔ بے گھر افراد کو متبادل جگہ نہیں دے سکے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر عمل کے پابند ہیں، چاہیں فیصلہ پسند ہو یہ نہ ہو۔ نوٹس کے جواب میں عدالت کے سامنے حاضر ہوں گا۔ سمجھتا ہوں کوئی ایسی بات نہیں کی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہو۔
سعید غنی نے کہا کہ گھروں کو توڑنے کے بجائے وزارت چھوڑنے کی بات پر قائم ہوں۔ کسی بھی گھروں کو توڑنا ممکن نہیں ہے۔
بہت ساری دکانیں ٹوٹیں جس کے باعث بہت سارے لوگ بے روزگار ہیں۔ ہم ان لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کرسکے۔ یہ چند ہفتوں اور چند مہینوں کی بات نہیں ہے، اس کام کے لیے بہت وقت چاہیے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: