کھیل

پاکستان ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ

بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی نے رواں ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کو فیورٹ ٹیموں میں سے ایک قرار دے دیا۔ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف مسلسل شکستوں سے دوچار ہے لیکن اس خراب کارکردگی کے باوجود سارو گنگولی پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک قرار دے رہے ہیں۔ ...

Read More »

ورلڈ کپ میں آصف علی اور محمد عامر کی شمولیت

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکڑ انضمام الحق کی ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ سلیکٹرز نے جارح مزاج بلے باز آصف علی اور تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ اسکواڈ میں ...

Read More »

گیل نے جم جانا چھوڑ دیا

چھکوں کے بادشاہ اور کرکٹ کے یونیورس باس کہلانے والے کرس گیل نے جم جانا چھوڑ دیا ہے اور اب وہ ورلڈ کپ کے لیے یوگا کے ذریعے فٹنس برقرار رکھنے کے ساتھ آرام اور سکون کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں کرس گیل نے اپنی فٹنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 39 سال کی عمر میں ...

Read More »

پاک انگلینڈ میچ پر جوا، 19 گرفتار

پولیس نے کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے 19 جواریوں کو گرفتار کرکے آلات قماربازی برآمد کرلیے۔ کراچی کے علاقہ گبول ٹاؤن پولیس نے بفرزون بنگالی پاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اور انگلینڈ کے کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے 19جواریوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان مختلف اقسام کا جوا کھیلنے میں مصروف تھے ...

Read More »

پاکستان کی ایک اور فتح

دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ ندا ڈار اور کپتان بسمعہ معروف کی شاندار بیٹنگ کے بدولت قومی ٹیم نے 120 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں ...

Read More »

مورگن پر پابندی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر انگلینڈ کے کپتان پر ایک میچ کی پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف برسٹل میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں تو کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ...

Read More »

اختیارات احسان مانی سے وسیم خان کے سپرد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کپتان، کوچز، سلیکٹرز اور دیگر اہم تقرریوں کے اپنے اختیارات منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کے سپرد کردیے۔ عدالتی معاملات اور تنازعات میں گھرے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے گورننگ بورڈ اجلاس طلب کرنےکے بجائے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے اکثریتی اراکین سے سرکولیشن ریزولوشن کے ذریعے اہم ...

Read More »

بنگلادیش میں پہلی جیت بےفائدہ

انڈر16 کرکٹ ٹیم نے دورہ بنگلا دیش میں پہلی جیت حاصل کرلی۔۔ پاکستان انڈر16کرکٹ ٹیم نے آخری ون ڈے میں بنگلا دیش کو29 رنز سے شکست دی۔ 280رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم47 ویں اوور میں250 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد اسیر اورفرہاد خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے ...

Read More »

358رنز بنا کر بھی ہار

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 359رنز کا ہدف باآسانی عبور کرتے ہوئے تیسرے ون ڈے میچ میں 6وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔ برسٹل میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ مزید پڑھیں: محمد عامر وائرل انفیکشن کا شکار، ورلڈکپ اسکواڈ میں شرکت ...

Read More »

امام الحق کے 151 رنز، نیا ریکارڈ

پاکستان کے نوجوان اوپننگ بلے باز امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ برسٹل میں کھیلے جا رہے سیریز کے ون ڈے میچ میں امام الحق نے قومی ٹیم کی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے عمدہ ...

Read More »