امام الحق کے 151 رنز، نیا ریکارڈ

پاکستان کے نوجوان اوپننگ بلے باز امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

برسٹل میں کھیلے جا رہے سیریز کے ون ڈے میچ میں امام الحق نے قومی ٹیم کی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے عمدہ سنچری اسکور کی۔

انہوں نے 151 رنز کی اننگز کھیلی اور اس کے ساتھ ہی فخر زمان کو ریکارڈ سے محروم کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بلے باز کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

دو دن قبل ہی فخر نے دوسرے ون ڈے میچ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 138رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے تھے۔

فخر نے سابق کرکٹر اعجاز احمد کو اس ریکارڈ سے محروم کیا تھا جنہوں نے 7 اپریل 1999 کو شارجہ کے مقام پر 137 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

تاہم فخر کا یہ ریکارڈ دو دن بھی برقرار نہ رہ سکا اور امام الحق نے 151رنز کی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

x

Check Also

پاکستانی کوہ پیما مرزا علی نے ‘ماؤنٹ ایورسٹ’ سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا

پاکستانی کوہ پیما مرزا علی نے دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ‘ماؤنٹ ایورسٹ’ ...

%d bloggers like this: