پاکستان کی ایک اور فتح

دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

ندا ڈار اور کپتان بسمعہ معروف کی شاندار بیٹنگ کے بدولت قومی ٹیم نے 120 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں آٹھ وکٹ پر پورا کرلیا۔ ندا ڈار اور بسمعہ معرف نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

دونوں کے درمیان 89رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ ندا ڈار نے35 گیندوں پر53 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چھکے بھی شامل تھے۔ بسمعہ معروف 53 رنز پر نا قابل شکست رہیں۔

کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹ پر119 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اسٹار باؤلر ثناء میر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کادوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ18 مئی کو کھیلا جائے گا۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: