پاکستان

اسلام آباد میں دھرنا نہیں ہوگا، اپوزیشن

اسلام آباد میں متعدد اپوزیشن جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کی جانب سے 27 اکتوبر کو کوئی دھرنا نہیں ہوگا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا مجید ہزاروی نے کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’27 ...

Read More »

گاڑی بنانے والی کمپنیوں سے ہزاروں ملازم فارغ

فروخت میں کمی کے باعث گاڑی بنانے والی کمپنیوں سے ہزاروں ملازم فارغ

راچی: رواں مالی سال میں جولائی سے اب تک گاڑیوں کی فروخت میں واضح کمی کے باعث گاڑی بنانے والی کمپنیوں نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کردیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشین برائے آٹوموبائل پارٹس اینڈ ایسسریز مینوفیکچرر (پاپم) کے چیئرمین کیپٹن (ر) محمد اکرم نے ڈان کو بتایا کہ انہیں ملک بھر میں ایسوسی ایشن کے 400 ...

Read More »

جے یو آئی کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ

جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ

حکومت نے جمعیت علمائے اسلام ف کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے جمعیت علمائے اسلام ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کے لیے سمری وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی ف کی ...

Read More »

جب بھی علماء نے تحریک چلائی مارشل لا لگا

جب بھی علماء نے تحریک چلائی مارشل لا لگا

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد نہیں آئیں گے کیونکہ یہ بہت ہی نازک وقت ہے اور دھرنا ابھی گرے لسٹ میں ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا امریکا کو کہتے تھے مجھے لاؤ، قوم ابھی وہ نہیں بھولی جب ...

Read More »

وزيراعظم کا استعفیٰ ناممکن ہے

وزيراعظم کا استعفیٰ ناممکن ہے

حکومت کی جانب سے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے۔ مذاکراتی کمیٹی کی سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے ساتھ نہیں بیٹھتے اس کا مطلب ہے کہ ان کے دل میں چور ہے اور ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔ پرویز خٹک نے کہا ...

Read More »

شہباز شریف بھی آزادی مارچ کے حامی

پاکستان مسلم لیگ ن نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہوئے اس میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچے جہاں ملاقات میں لانگ مارچ میں مسلم لیگ ن کی شرکت کے حوالے سے بات چیت کو حتمی شکل دی گئی اور مسلم لیگ نے مولانا کو اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ مزید پڑھیں: پاکستان فروری 2020 تک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہی رہے گا ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے جو ہمیں لانگ مارچ میں بھرپور سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہم اس پر ان کے شکر گزار ہیں اور 31 اکتوبر کو عوام لاکھوں کی تعداد میں اسلام آباد میں داخل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام جماعتوں کے قائدین اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور آئندہ اقدامات کے فیصلے بی مشترکہ طور پر کرنا چاہیں گے۔ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ نے کہا کہ ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ یہ حکومت ناجائز بھی ہے اور نااہل بھی ہے اور ان کے لب و لہجے اور زبان سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کس طرح وہ ایک طرف ہم سے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں اور دوسری طرف ہمیں گالیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ تضحیک، گالیاں، مذاکرات اور سنجیدگی کبھی بھی اکٹھا نہیں ہو سکتے اور اگر حکومت واقعی سنجیدہ ہے تو پہلے استعفیٰ دے جس کے بعد اگلے اقدامات کے لیے ہم مذاکرات کر سکتے ہیں کیونکہ استعفے کے بغیر مذاکرات کرنا ہمارے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف نےحکومتی کارکردگی کو بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداروں نے عمران خان کی حمایت اس لیے کی کیونکہ انہیں امید تھی کہ ملک ترقی کرے گا لیکن وزیر اعظم ناکام ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے سے نمٹنے کی تیاری کرلی انہوں نے کہا کہ اداروں کی جتنی حمایت اس حکومت کو ملی، اگر اس کی 25فیصد حمایت کسی اور حکومت کو مل جاتی، تو ملک ترقی کی شاہراہ پر دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتا۔ شہباز شریف نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک عوام کہہ رہے ہیں کہ حکومت کو گھر جانا چاہیے اور نئے انتخابات ہونے چاہئیں اور ہم بھی اپنے قائد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق 31اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال تباہی کے دہانوں تک پہنچ چکی ہے، بے روزگاری سرمایہ کاری ختم ہو چکی ہے، مہنگائی عروج پر اور علاج عام آدمی کے لیے ناپید ہو گیا ہے اور حکومت نے ادویہ قیمتیں اتنی بڑھا دی ہیں عوام سسک رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اس وقت بدترین سطح پر ہے اور ورلڈ بینک نے پاکستان بارے کہا کہ گروتھ 2.4 تک آ چکی ہے۔ مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن نے مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی اس موقع پر شہباز شریف نے واضح کیا کہ 27اکتوبر کو یوم سیاہ ہے اور بھارتی ظلم، زیادتی اور بربریت کا سامنا کرنے والے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ جو دہشت گردی ہو رہی ہے، اس کے لیے ہم پوری طرح یکسو ہیں اور اس دن پوری قوم کے ساتھ مل کر ہم کشمیر کی آزادی کے لیے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنی آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بار بار کہتی ہے کہ ہمیں معیشت خراب حالت میں ملی لیکن جب تحریک انصاف کی کی حکومت آئی تو معیشت کی بہت اچھی حالت تھی اور اگر آج بھی شفاف الیکشن کے نتیجے میں مسلم لیگ ن اور اپوزیشن کو قوم کی دوبارہ خدمت کا موقع ملے تو 6 مہینے میں معیشت کو پاؤں پر کھڑا کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک سے بیماری، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27اکتوبر کو حکومت کے خلاف اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا تاہم 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف حکومت کی جانب سے یوم سیاہ منائے جانے کے پیش نظر انہوں نے تاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے 31اکتوبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 'مولانا فضل الرحمٰن کی مکمل حمایت کرتے ہیں' مولانا فضل الرحمٰن مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اسبق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے گھر جائیں گے اور ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو بھی کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن حکومت کے خلاف آزادی مارچ کے سلسلے میں تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہوئے اس میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچے جہاں ملاقات میں لانگ مارچ ...

Read More »

‘میڈیا کوریج ، آئی ایس پی آر یا کسی اور کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں’

'میڈیا کوریج روکنے سے متعلق آئی ایس پی آر یا کسی اور کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں'

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ میڈیا کوریج کو روکنے سے متعلق انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) یا کسی اور کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں کی گئیں اور نہ ہی پیمرا پر کوئی دباؤ ہے۔ تاہم سینیٹ کمیٹی نے میڈیا سینسر شپ کے معاملے پر ...

Read More »

سگریٹس کی فروخت میں کمی، ماہانہ ڈیڑھ ارب کا نقصان

سگریٹس کی فروخت میں کمی، قومی خزانے کو ماہانہ ڈیڑھ ارب کا نقصان

ملک بھر میں سگریٹس کی فروخت میں کمی سے قومی خزانے کو ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دوسری جانب سے ایف بی آر کے رکن ان لینڈ ریوینیو پالیسی اور ترجمان ڈاکٹر حامد عتیق سرور کا کہنا ہے کہ تمباکو صنعت نے ایف بی آر سے اپنی فروخت میں کمی کے حوالے سے کوئی ...

Read More »

ہر طبقہ حکومت کے معاشی پروگرام سےپریشان

ووٹر اور کاروباری طبقہ حکومت کے معاشی پروگرام کی تکلیف سے دوچار

 امریکی اخبار نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر لکھا کہ ووٹرز اور کاروباری طبقہ حکومت کے معاشی پروگرام کی تکلیف سے دوچار ہے اور متوسط طبقے کا شخص مر رہا ہے، ایک سال قبل کے مقابلے میں 89؍ فیصد گھریلو صارفین خریداری کے بارے میں کم پراعتماد ہیں ۔  سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ حکومت کے ...

Read More »

کامیاب جوان پروگرام کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

کامیاب جوان پروگرام کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا ہے، اس پروگرام کیلئے کونسی چیزیں درکار ہیں اور کیا کیا طریقہ اپنانا ہو گا اس کیلئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ آن لائن درخواست فارم کیلئے یہاں کلک کریں: https://yes.kamyabjawan.gov.pk/BankForm/ApplicantForm 1: کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے عمر کی حد 21 سے 45 سال تک رکھی ہوئی ہے، شناختی کارڈ کی ...

Read More »