Author Archives: nice

عائشہ عمر کے بولڈ انداز پر تنقید

اداکارہ و سپر ماڈل عائشہ عمر یوں تو اپنے انداز کی وجہ سے ہمیشہ ہی شائقین کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں، تاہم کچھ دن قبل اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر ان کے مداح ان سے ناراض دکھائی دیے۔ عائشہ عمر نے امریکی ریاست نیواڈا کے صحرا میں ہر سال منعقد ہونے والے اچھوتے میلے ’برننگ مین‘ میں بنوائی گئی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا تو ان کے مداحوں نے ان پر تنقید کی۔ عائشہ عمر نے ’برننگ مین‘ میں بنوائی گئی چند تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور میلے میں پاکستانی نمائندگی کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے میلے میں شمالی علاقہ جات کے قبائلی کیلاش کا انداز بھی اپنایا—فوٹو: انسٹاگرام عائشہ عمر کی تصاویر کو اگرچہ ہزاروں افراد نے لائیک کیا، تاہم کچھ مداحوں نے امریکی میلے میں ان کے انتہائی بولڈ انداز پر ناراضی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ اداکارہ کا ایسا بولڈ انداز پاکستان کی درست نمائندگی نہیں کرتا۔ مداحوں کی تنقید سے بچنے کے لیے عائشہ عمر نے اپنی تصاویر پر کمنٹس کا آپشن بند کردیا، تاہم پھر بھی ان کی ایک تصویر پر مداحوں نے کمنٹس میں ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ اداکارہ کو اس قدر بولڈ انداز نہیں اپنا چاہیے تھا۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں بولڈ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ کو قومی جھنڈے کے ساتھ بولڈ انداز اپنانے پر مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا—فوٹو: انسٹاگرام ایک تصویر میں انہیں سندھی ثقافت کے اہم جزو ’رلی‘ کی طرز پر ٹی شرٹ پہنے سائیکل پر قومی جھنڈے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک اور تصویر میں عائشہ عمر کو مشرق وسطیٰ کی طرز کے بولڈ لباس میں صحرا میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے ’برننگ مین‘ میلے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک منفرد تجربے کی بات کی اور کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے اس میلے میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اداکارہ نے مشرق وسطیٰ کا بولڈ انداز بھی اپنایا—فوٹو: انسٹاگرام خیال رہے کہ ’برننگ مین‘ نامی منفرد ثقافتی میلہ ہر سال موسم گرما کے اختتامی ہفتوں میں ریاست نیواڈا کے صحرا میں 100 کلو میٹر کے رقبے پر منعقد کیا جاتا ہے، جس میں دنیا بھر سے لوگ اور اہم شخصیات شرکت کرتی ہیں۔ اس میلے میں شرکت کرنے والوں کو خصوصی دعوت نہیں دی جاتی اور نہ ہی یہ لازمی ہوتا ہے کہ وہ آکر اپنے ملک کی نمائندگی کریں، تاہم اگر کوئی ملک کا قومی پرچم تھام کر کوئی اچھوتا فیشن اختیار کرتا ہے تو اسے روکا نہیں جاتا۔ اداکارہ نے میلے میں شرکت کے منفرد تجربے پر خوشی کا اظہار بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام اس بار یہ میلہ 25 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہا، جس میں دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کی اور انوکھے انداز اپنا کر لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ عائشہ عمر نے تصاویر پر تنقید سے بچنے کے لیے کمنٹس کو بلاک کردیا—فوٹو: انسٹاگرام اس میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شرکت کرنے والا جدید اور عام فیشن نہیں اپناتا بلکہ وہ منفرد فیشن کو اختیار کرتا ہے۔ میلے کا آغاز لکڑی سے بنے ایک مرد کے تابوت کو جلانے سے کیا جاتا ہے—فوٹو: برننگ مین اس میلے میں مصنوعی چھوٹے شہر بنائے جاتے ہیں جب کہ میلے میں اچھوتے ڈیزائن کی گاڑیاں، رہائشی علاقے اور دیگر چیزیں بھی بنائی جاتی ہیں۔ میلے کے دوران عارضی مصنوعی بستیاں بھی تعمیر کی جاتی ہیں—فوٹو: تھریسا کرسٹین اس میلے کا آغاز لکڑی سے بنے ایک بہت بڑے مرد کے تابوت کو آگ لگا کر کیا جاتا ہے، یہ میلہ پہلی بار 1986 میں منعقد کیا گیا تھا۔ میلے میں دنیا بھر سے ماڈلز و اداکارائیں شرکت کرتی ہیں—فوٹو: کریم تبر

اداکارہ و سپر ماڈل عائشہ عمر یوں تو اپنے انداز کی وجہ سے ہمیشہ ہی شائقین کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں، تاہم کچھ دن قبل اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر ان کے مداح ان سے ناراض دکھائی دیے۔ عائشہ عمر نے امریکی ریاست نیواڈا کے صحرا میں ہر سال منعقد ہونے والے اچھوتے میلے ’برننگ ...

Read More »

واٹس ایپ ناپسندیدہ اسٹیٹس کو بلاک کرنے کے فیچر پر کام کرنے میں مصروف

واٹس ایپ ناپسندیدہ اسٹیٹس کو بلاک کرنے کے فیچر پر کام کرنے میں مصروف

دنیا کی سب سے مقبول میسینجگ ایپلی کیشن واٹس ایپ سے متعلق کچھ ہفتے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ ایک ایسے فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہے جس کے تحت واٹس ایپ پر شیئر کیا گیا اسٹیٹس دیگر جگہوں پر بھی شیئر کیا جا سکے گا۔ رواں برس اگست میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ...

Read More »

انکم ٹیکس ریٹرن خود کیسے بھریں؟

dunya today

پاکستان میں ان دنوں معیشت کو دستاویزی بنانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹیکس وصولی اور ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے حوالے سے عوام کی بڑی تعداد پریشان دکھائی دے رہی ہے۔ جن لوگوں پر پہلی بار یہ ذمہ داری آئی ہے خصوصی طور پر وہ بہت زیادہ پریشان ہیں اور ہر کسی یہ ...

Read More »

پاکستان، سری لنکا سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان، سری لنکا سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے اور سابق آسٹریلین کرکٹر ڈیوڈ بون سیریز کے دوران میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز 27ستمبر سے ہو گا ...

Read More »

لاہور میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

لاہور میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں خاتون جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔ تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والی نازیہ بی بی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے ...

Read More »

امریکا نے فوجی دستے سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کردیا

امریکا نے فوجی دستے سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کردیا

سعودی آئل تنصیبات پر حملے کے بعد امریکا نے اپنے فوجی دستے سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ فوجیوں کی تعیناتی دفاعی نوعیت کی ہوگی تاہم ابھی بھیجے جانے والے فوجی دستوں کی تعداد کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ امریکی فوجی حکام نے سعودی عرب میں فوجیں بھیجنے ...

Read More »

کینسر کی مریضہ نرس بن گئی

کینسر کی مریضہ نرس بن گئی

امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والی مونٹانا براؤن نامی لڑکی اُسی اسپتال میں نرس بن گئی ہے، جہاں سے اُس لڑکی نے اپنے کینسر کے مرض کا علاج کروایا تھا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مونٹا براؤن کا خواب تھا کہ وہ اُسی اسپتال میں نرس بنے جس نے اُس کو ایک نہیں بلکہ دو بار ...

Read More »

کتا کاٹ لے تو سب سے پہلے کیا کریں؟

کتا کاٹ لے تو سب سے پہلے کیا کریں؟

ملک بھر میں کتے کاٹنے کے واقعات اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، طبی ماہرین نےایسی ناگہانی صورتحال میں بچاو ٔکی کچھ مفید تجاویز دی ہیں۔ کتےکے کاٹنے کے بعد اسکے لعاب میں موجود ریبیز نامی وائرس انسان کیلئے جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔اسی لئے اسکی ویکسین کو اے آر وی یعنی اینٹی ریبیز ویکسین کہا ...

Read More »

جارحیت کرنے والے کو تباہ کردیں گے: ایران

dunya today

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے خبردار کیا ہے کہ ایران جارحیت کرنے والے ملک کو تباہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ان ممالک کی درخواست پر مزید فوجی دستے اور سازو سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا ...

Read More »

نواز،زرداری سے ڈیل ہو رہی ہے،شیخ رشید

dunya today

وزیراعظم عمران خان مسلسل اپوزیشن کو این آر او نہ دینے پر اصرار کر رہے ہیں تاہم وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید اصرار ہے کہ معاملات طے پا رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگ ان کی بات سن لیں، معاملات طے ہورہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ 2 ماہ سے ...

Read More »