کینسر کی مریضہ نرس بن گئی

کینسر کی مریضہ نرس بن گئی

امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والی مونٹانا براؤن نامی لڑکی اُسی اسپتال میں نرس بن گئی ہے، جہاں سے اُس لڑکی نے اپنے کینسر کے مرض کا علاج کروایا تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مونٹا براؤن کا خواب تھا کہ وہ اُسی اسپتال میں نرس بنے جس نے اُس کو ایک نہیں بلکہ دو بار نئی زندگی دی تھی اور مریضوں کا خیال اُس طرح سے رکھے جیسے نرسوں نے دورانِ علاج اُس کا خیال رکھا تھا۔

مونٹا براؤن نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ’جب وہ 2 برس کی تھی تو اُس وقت تشخیص ہوئی کہ اسے’رابڈومیوسارکوما‘ ہے جو مربوط ٹشو کا ایک نایاب قسم کا بچپن کا کینسر ہوتاہے، جب اس کے والدین کو  اِس مرض کے بارے میں معلوم ہوا تو اُنہوں نے اٹلانٹا کے اے ایف ایل اے سی کیسنر سینٹر میں اس کا علاج کروانا شروع کیا جہاں ایک سال تک اس کی کیمو تھراپی کروائی گئی۔‘

براؤن نے بتایا کہ’جب میں اسپتال میں داخل تھی تو میرے والدین اور وہاں کی نرسیں معمول کی زندگی گزارنے میں میری مدد کرتے تھے، مجھے فلمیں دِکھاتے، میرے ساتھ کھیل کود کرتے اور اِسی عرصے میں میرا کینسر کا مرض ٹھیک ہوگیا تھا۔‘

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: