Author Archives: nice

مودی کی ایک بار پھر پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی

نریندر مودی کی ایک بار پھر پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے ضلع چرخی دادری میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی جانب بہنے والے دریاؤں کے پانی کا ایک ایک قطرہ استعمال کرنا چاہتا ہے۔ نریندر مودی کا ...

Read More »

وزیراعظم کے استعفے کے بغیر مذاکرات ناممکن

وزیراعظم کے استعفے کے بغیر مذاکرات ناممکن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مذاکرات صرف وزیراعظم عمران خان کے استعفے کے بعد ہی ہوسکتے ہیں۔ پارٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں قائم کمیٹی سے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کےلیے ان ...

Read More »

امریکا کا ایران پر سائبر حملے کا انکشاف

امریکا کا ایران پر سائبر حملے کا انکشاف

سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کی 2 تنصیبات پر ہونے والے حملے کے بعد امریکا کے ایران پر سائبر حملے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ سائبر حملے سعودی تیل تنصیبات پر ایران کے مبینہ حملوں کے رد عمل کے طور پر کیے گئے جس کا مقصد ایران کی پروپگینڈا کرنے کی صلاحیت کو ...

Read More »

کپتان سمیت یو اے ای کے تین کرکٹرز معطل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فرد جرم عائد کرتے ہوئے یو اے ای کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نوید سمیت تین کرکٹرز کو معطل کردیا ہے۔ یو اے ای میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے آغاز سے دو روز قبل میزبان ٹیم کو بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب آئی سی سی نے اس کے تین پلیئرز کپتان محمد نوید، بیٹسمین شیمن انور بٹ اور فاسٹ بولر قدیر خان کو اینٹی کرپشن قوانین کے تحت معطل کردیا، تینوں کرکٹرز پر مشترکہ طور پر 13 چارجز عائد کئے گئے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق کپتان محمد نوید پر دو روز بعد ہونیوالے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز اور اس سال ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں ممکنہ میچ فکسنگ کی پیشکش قبول کرنے کے چارجز ہیں۔ ساتھ ساتھ ان پر کرپشن کی پیشکش کی اطلاع نہ دینے سے متعلق آئی سی سی قانون کی خلاف ورزی پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ بیٹسمین شیمن انور پر بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے دوران کرپٹ سرگرمیوں میں شامل ہونے کی رضامندی ظاہر کرنے اور اس کی پیشکش سے آئی سی سی کو آگاہ نہ کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ فاسٹ بولر قدیر خان پر اس سال اپریل میں متحدہ عرب امارات کی زمبابوے کیخلاف سیریز اور اگست میں نیدرلینڈز کیخلاف سیریز میں کرپٹ سرگرمیوں کے لیے روابط سے آئی سی سی کو آگاہ نہ کرنے اور اگست میں ہی مہر چیاکر نامی کرکٹر کو ٹیم کے حوالے سے معلومات دینے پر چارج کیا گیا ہے۔ مہر چیاکر یو اے ای کے مقامی کرکٹر ہیں اور انہوں نے اجمان میں ایک ٹورنامنٹ بھی کھیلا تھا۔ ان پر بھی آئی سی سی سے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر فرد جر م عائد کردی گئی ہے۔ محمد نوید، قدیر احمد خان اور شیمن انور بٹ دو روز بعد ہونیوالے آئی سی سی کوالیفائرز کیلئے یو اے ای کے عبوری اسکواڈ میں شامل تھے۔ چار روز قبل یو اے ای نے محمد نوید کی جگہ احمد رضا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔ اس موقع پر امارتی بورڈ نے نوید کو ہٹائے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فرد جرم عائد کرتے ہوئے یو اے ای کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نوید سمیت تین کرکٹرز کو معطل کردیا ہے۔ یو اے ای میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے آغاز سے دو روز قبل میزبان ٹیم کو بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب آئی سی سی نے اس کے تین ...

Read More »

ملک میں 98 لاکھ سے زائد سمز بلاک

ملک میں 98 لاکھ سے زائد سمز بلاک

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بریفنگ دی۔ چیئرمین امجد خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے سائبر کرائمز کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ ...

Read More »

پاسپورٹ صرف چار رنگ کے کیوں ہوتے ہیں؟

پاسپورٹ صرف چار رنگ کے کیوں ہوتے ہیں؟

دنیا بھر میں پاسپورٹ صرف چار رنگوں کے ہی بنائے جاتے ہیں، جن میں سیاہ، نیلا، سرخ اور سبز رنگ شامل ہے، جبکہ حیرت انگیز طور پر کوئی ایسے  سرکاری قواعد وضوابط نہیں ہیں کہ پاسپورٹ کا کیا رنگ ہونا چاہیے۔ تمام ممالک اس حوالے سے اپنی مرضی کے مالک ہیں کہ وہ کس رنگ کا پاسپورٹ جاری کرنا چاہتے ...

Read More »

مولانا کا دھرنا، حکومتی غلطی کا اعتراف

وزیر ریلوے شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق حکومتی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی میڈیا پالیسی مناسب نہیں اور ہماری غلطی ہے دھرنے والوں کو خوامخواہ لفٹ کرائی۔ ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر پورا یقین ہےکہ معاملہ ٹھیک ہوجائے ...

Read More »

نیب قانون ختم نہ کرکے آپ نے غلطی کی،جج

احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 6 روز کی توسیع کردی۔ سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب حکام نے پی پی رہنما کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ خورشید شاہ اور جج میں مکالمے دورانِ سماعت خورشید ...

Read More »

جسٹس عیسیٰ کیخلاف معلومات کس نے دیں؟

جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی کیخلاف درخواستوں پر جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کے وکیل منیراے ملک نے اپنے دلائل میں کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس پر نظر ثانی درخواستیں مارچ میں دائر کی گئیں،دس اپریل کو ایسٹ ریکوری ...

Read More »

انڈے کے چھلکے اور تربوز کے بیج میں چھپے فوائد

انڈے کے چھلکے اور تربوز کے بیج میں چھپے فوائد

ہم شروع سے جو چیزیں اپنے بڑوں کو کرتے ہوئے دیکھتے ہیں آگے جا کر ہم بھی اپنی زندگی میں وہی سب چیزیں کرتے ہیں، کیا ہم نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ ہم تربوز کے بیج کیوں پھینکتے ہیں، سیب کاٹتے وقت بیچ کا حصہ کیوں نہیں کھاتے یا انڈوں کے چھلکوں کو ہم نے کوڑے ...

Read More »