ملک میں 98 لاکھ سے زائد سمز بلاک

ملک میں 98 لاکھ سے زائد سمز بلاک

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بریفنگ دی۔

چیئرمین امجد خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے سائبر کرائمز کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ بعض اداروں کو پی ٹی اے کی جانب سے پورٹل تک رسائی دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جن اداروں کو پورٹل تک رسائی دی ہے وہ پی ٹی اے کو مواد کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہیں، جو پی ٹی اے کو بتاتے ہیں کہ مواد میں توہین آمیز، نفرت پر مبنی یا دیگر متنازع مواد ہے۔

کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ پی ٹی اے کو 17 ہزار شکایات موصول ہوئیں، فرقہ وارانہ نفرت انگیز مواد کی 2 ہزار 273 شکایات ملیں، 1943 بلاک کیں۔

پی ٹی اے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ملک میں 9 اعشاریہ81ملین (98 لاکھ 10ہزار) غیر قانونی سمز بلاک کی گئیں جبکہ 3 لاکھ 40 ہزار سمز غیر ملکیوں کے زیر استعمال ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ہمارا کام بلاک کرنا یا ہٹانا ہے، فیس بک پر کشمیر سے متعلق مواد ڈالنے پر 29 اکاؤنٹ بلاک ہوئے، جن میں20 کھول دیے گئے۔

ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سائبر کرائمز قانون کے تحت ایک ہزار 68 ایف آئی آرز درج ہوئیں، 987 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 180 بری ہوئے۔

کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ سائبر دہشت گردی، غیر اخلاقی بات، بچوں کے فحش مواد پر کارروائی کرسکتے ہیں، اگر کوئی ادارہ ایف آئی اے کو شکایت نہیں کرتا، تب تک ہم کارروائی نہیں کرسکتے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے اجلاس میں بتایا کہ سوشل میڈیا کی زیادہ تر کمپنیاں پاکستان سے باہر ہیں، ہم میوچوئل اسسٹنس لیگل ٹریٹی کے دستخط کنندہ نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ وزارت داخلہ اس پر دستخط کرے۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ریاض پیرزادہ نے اس موقع پر کہا کہ ایف آئی اے ایک پرانا ادارہ ہے جو قانون کے تحت کام کرتا ہے، یہ نیب تھوڑی ہے جو ہر شخص کی پگڑی اچھال دے۔

نیکٹا حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ نیکٹا ان 31 محکموں میں شامل ہے، جن کو پی ٹی اے کے پورٹل تک رسائی دی گئی ہے، انتہا پسندانہ مواد اور دہشت گردوں سے تعلق پر 68 لنکس بلاک کیے گئے۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: