دنیا

غزہ: 2 خود کش حملوں میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق

حماس نے کہا ہے کہ رات گئے ہونے والے 2 خود کش حملوں کے نتیجےمیں 3 فلسطینی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ شہر میں پولیس کی 2 چیک پوائنٹس پر 2 بمباروں نے خود کو دھماکے سے ...

Read More »

بھارت: آرٹیکل 370 کی منسوخی پر دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

بھارت کی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور آرٹیکل 370 کی منسوخی سے متعلق دائر متفرق درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 کی منسوخی سے متعلق متفرق درخواستیں دائر کی گئیں تھیں جن میں مقبوضہ وادی میں پریس کی پابندی سے متعلق ...

Read More »

نشہ آور ادویات: جونسن اینڈ جونسن کو 57 کروڑ ڈالر جرمانہ

امریکی ریاست اوکلاہوما کے جج نے جونسن اینڈ جونسن اور اس کی ذیلی کمپنیوں کو ریاست میں آوپی آئیڈ بحران کو بڑھانے میں مدد کرنے کا مجرم ٹھہرایا اور کمپنی پر 57 کروڑ 20 لاکھ جرمانہ عائد کردیا جو دیگر ادویات ساز کمپنی کی جانب سے سیٹلمنٹ کے لیے دی گئی رقم سے دوگنی ہے۔ کلیولینڈ کے کاؤنٹی ڈسٹرکٹ جج ...

Read More »

کشمیر کیلئے ہمدردی کے ساتھ عسکریت پسندی کے خاتمے کا مطالبہ

امریکی قانون سازوں نے بھارت پر مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر محاصرہ ختم کرنے پر زور دیا ہے جس سے امریکی کانگریس میں کشمیری عوام کے لیے دو طرفہ حمایت ظاہر ہوتی ہے۔ جہاں امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا وہیں امریکی حکومت نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار ...

Read More »

ایمیزون کی آگ سے کاربن مونوآکسائیڈ کا غیرمعمولی اخراج

ناسا کےماہرین نے کہا ہے کہ 7 اگست سے شروع ہونے والی ایمیزون کے جنگلات میں آتشزدگی کے بعد کاربن مونو آکسائیڈ گیس کا خوفناک اخراج دیکھا گیا ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ایمیزون جنگلات کی آگ اب ایک چیلنج بن چکی ہے اور ناسا نے ایٹماسفیئرک انفراریڈ ساؤنڈر (اے آئی آر ...

Read More »

امریکا، افغان حکومت اور فورسز کی مدد جاری رکھے گا، زلمے خلیل زاد

امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن مذاکراتی عمل زلمے خلیل زاد نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جس میں طالبان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ معاہدے کے مطابق امریکا، افغان حکومت اور اس کی فورسز کی مدد نہیں کرے گا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جاری پیغام میں زلمے خلیل زاد کا کہنا ...

Read More »

انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتا نہیں ‘بورنیو’

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کا دارالحکومت جکارتا سے جنگلوں سے گھرے مشرقی کنارے پر واقع بورنیو جزیرے منتقل کریں گے۔ پیش کردہ مقام علاقائی شہروں بالکپاپان اور ساماریندا کے نزدیک ہے جہاں قدرتی آفات کا خدشہ کم ہے اور حکومت کے پاس وہاں پہلے ہی 1 لاکھ ہزار ہیکٹ (4 لاکھ ...

Read More »

بھارتی سیاستدانوں کی موت کے پیچھے کالا جادو؟

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایوان زیریں (لوک سبھا) کی رکن پراگیہ ٹھاکر سنگھ نے یکے بعد دیگرے پارٹی رہنماؤں کی موت کی وجہ کالے جادو کو قرار دے دیا۔ گزشتہ چند دنوں میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے سابق یونین وزراء سشما سوراج اور ارون جیٹلی کا انتقال ہوگیا تھا، دونوں رہنماؤں کا شمار حکمران ...

Read More »

امارات کے بعد مودی کیلیے بحرین کا اعزاز

متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا ہے۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے تھے، یہ کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا اس خلیجی ریاست کا پہلا دورہ تھا۔ بھارتی وزیر اعظم نے امیر بحرین حمد بن عیسیٰ ...

Read More »

اسرائیلی پڑوسی ممالک پر جارحیت، منہ کی کھائی

اسرائیل نے شامی دارالحکومت دمشق پر میزائل حملوں کے بعد لبنان میں بھی ڈرون حملے کیے ہیں۔ لبنانی حکام کے مطابق حزب اللہ کا گڑھ سمجھے جانے والے بیروت کے جنوبی علاقے میں فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایک ڈرون کو مار گرایا گیا جبکہ دوسرے کو فضا میں ہی تباہ کیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی فوج ...

Read More »