بھارتی سیاستدانوں کی موت کے پیچھے کالا جادو؟

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایوان زیریں (لوک سبھا) کی رکن پراگیہ ٹھاکر سنگھ نے یکے بعد دیگرے پارٹی رہنماؤں کی موت کی وجہ کالے جادو کو قرار دے دیا۔

گزشتہ چند دنوں میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے سابق یونین وزراء سشما سوراج اور ارون جیٹلی کا انتقال ہوگیا تھا، دونوں رہنماؤں کا شمار حکمران جماعت کے سرکردہ افراد میں ہوتا تھا۔

ان دونوں کی طبعی موت پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھوپال سے رکنِ لوک سبھا پراگیہ ٹھاکر سنگھ نے انوکھا بیان دیا ہے اور ان کی موت کا الزام بھی اپوزیشن پر لگادیا ہے۔

پھوپال میں ارون جیٹلی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں پراگیہ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کے دوران ایک مہاراج یعنی سادھو سے ملاقات ہوئی تھی جنہوں نے کہا تھا کہ سادھنا اور پوچا پاٹ کم مت کرنا کیوں کہ اپوزیشن والے بی جے پی پر کالا جادو کررہے ہیں۔

پراگیہ نے بتایا کہ سادھو نے مزید کہا کہ جادو اور نادیدہ قووتوں سے بی جے پی اور ان کے قائدین پر اثر ہوگا اور نقصان پہنچے گا، آپ بھی ان کا ٹارگٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے سادھو کی بات سنی اور پھر بھول گئی لیکن اب دیکھتی ہوں کہ سشما سوراج، بابو لال گور اور ارون جیٹلی آگے پیچھے دنیا سے چلے گئے اور اب ان کی موت پر میرے دل میں خیال آیا کہ کہیں سادھو نے سچ تو نہیں کہا تھا؟ 

یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں سشما سوراج وزیرخارجہ اور ارون جیٹلی وزیرخزانہ رہے ہیں جبکہ بابو لال گور ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ رہے ہیں جن کا انتقال 21 اگست کو ہوا تھا۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: