دلچسپ وعجیب

بھارت میں پیدا ہونے والی بچی کا نام ‘کورونا‘ رکھ دیا گیا

اترپردیش: بھارتی ریاست اترپردیش میں عالمی وبا کے دوران پیدا ہونے والی بچی کا نام ’کورونا‘ رکھ دیا گیا۔ چین سے دنیا بھر میں پھیلنے کے بعد عالمی معیشت کو تباہ کرنے والی وبا ’کورونا‘ کی وجہ دنیا کے بیشتر ممالک لاک ڈاؤن اور کرفیو لگانے پر مجبور ہیں تاہم ایشیائی ممالک میں اس وبا کا بھرپور مذاق اڑایا گیا ...

Read More »

خاتون کے جان بوجھ کر کھانسنے پر سپر اسٹور نے 50 لاکھ کی غذا تلف کردی

پنسلوانیا: امریکا میں ایک بڑے سپر اسٹور پر ایک خاتون کے کھانسنے پر انتظامیہ نے 35000 ڈالر کی غذا تلف کردی جس کی مالیت 50 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔ پینسلوانیا میں جیریٹی سپراسٹور کے مالک جو فیسولہ نے بتایا کہ ایک خاتون نے باری باری پہلے تازہ غذاؤں، بیکری مصنوعات اور اس کے بعد گوشت پر کھانسا جس ...

Read More »

تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا گوشت، جو سبزیوں سے بنا ہے

میڈرڈ: اسپین کی اسٹارٹ اپ کمپنی ’’نووا میٹ‘‘ نے ’’اسٹیک 2.0‘‘ کے نام سے مصنوعی گوشت پیش کیا ہے جو سبزیوں سے تیار کیا گیا ہے لیکن ذائقے میں بالکل اصلی گوشت جیسا ہے جبکہ تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے اسے گوشت کے پارچوں کی شکل میں ’’چھاپا‘‘ گیا ہے۔ ترقی یافتہ مغربی ممالک میں سبزیجاتی (ویجیٹیبل) اجزاء پر مشتمل ...

Read More »

103 سال کی عمر میں شادی، دنیا کا معمر ترین دلہا کا ریکارڈ قائم

عمان: اردن کے عارف عطیہ الجدایہ نے 103 سال کی عمر میں شادی کر کے معمر ترین دولہا ہونے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اردن کے شمالی علاقے صما میں 103 سالہ بزرگ نے 49 سالہ خاتون سے شادی کر کے معمر ترین دلہا ہونے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ عارف الجدایہ کی اہلیہ ام ابراہیم کا ...

Read More »

17 سال تک بہترین دوست رہنے والی بہنیں نکلیں

پنسلوانیا: امریکا میں 17 سال تک ایک دوسرے کی بہترین دوست رہنے والی دو خواتین پر اچانک انکشاف ہوا کہ وہ اصل میں بہنیں بھی ہیں۔ دو ایسی سہیلیاں جن کی دوستی کی مثالیں زمانہ دیتا تھا، جو شکل و صورت اور عادات و اطوار میں حیران کن طور پر مماثلت رکھتی تھیں اور ایک دوسرے کے بغیر رہ نہیں ...

Read More »

بھارتی لڑکی کے پیوند شدہ بازوؤں میں انوکھی تبدیلی، ڈاکٹر حیران

پونا: بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب و غریب واقعہ رونما ہوا جس میں دونوں بازوؤں کے پیوند لگائے جانے کے بعد دھیرے دھیرے ہاتھوں کا رنگ بدلنے لگا اور دونوں بازو عطیہ پانے والے لڑکی کی جلد کی رنگت اختیار کرگئے۔ 21 شریا سداناگوڈر 2016ء میں ایک بس حادثے کی شکار ہوئی تھی جس میں ان کے دونوں ...

Read More »

کمپیوٹر سی پی یو پر کھانا پکا کر مشہور ہونے والا جاپانی یوٹیوبر

ٹوکیو: یوٹیوب پر ویڈیوز بنانے والے یعنی ’’یوٹیوبرز‘‘ اپنے آن لائن چینلز کو مقبول بنانے اور مشہور ہونے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں۔ خیر سے پاکستانی یوٹیوبرز تو ’’سبسکرائب کریں‘‘ کی رٹ لگائے رکھتے ہیں یا پھر اپنی ویڈیوز ’’وائرل‘‘ کرانے کے لیے گالیاں دینے سے بھی گریز نہیں کرتے لیکن جاپانی یوٹیوبر نے ایک الگ ہی ...

Read More »

موبائل ان لاک کرنے کے لیے شہری نے اپنا کٹا انگوٹھا فریج میں محفوظ کرلیا

منسکی: بیلا روس سے تعلق رکھنے والے شہری کا انگوٹھا ایک حادثے میں کٹ کر علیحدہ ہوگیا جسے اُس نے موبائل فون ان لاک کرنے کے لیے فریج میں محفوظ کرلیا۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یوپین ملک بیلا روس سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ شہری یوری وینو گریدوف لکڑی کا کام کرتے ہیں۔ وہ لکڑی کو آرے کی مدد ...

Read More »

بھارت کی ریلوے پولیس ایپ پر پاکستانی ٹرین کی تصویر

بھارتی ریاست گجرات کی ریلوے پولیس کی جانب سے حال ہی میں ایک ایپ متعارف کرائی گئی  ہے جس میں سبز رنگ کی پاکستانی ٹرین کی تصویر لگادی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرائم اور ریلوے ڈپٹی انسپکٹر جنرل گوتم پرمار نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر غلطی سے ایپ میں استعمال کی گئی۔ ان ...

Read More »

کیا آپ کیڑوں سے بنا مکھن کھانا چاہیں گے؟

کیک، بسکٹ یا ڈبل روٹی ہی کیوں نہ ہو مکھن ان چیزوں کا مزہ دوبالا کردیتا ہے اور ناشتے میں جب تک مکھن نا ہو تو ناشتہ کرنے میں مزہ ہی نہیں آتا۔ عام طور پر مکھن کو دودھ سے تیار کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی کیڑوں سے بننے والے مکھن کے بارے میں سنا ہے؟ بیلجیئم ...

Read More »