کیا آپ کیڑوں سے بنا مکھن کھانا چاہیں گے؟

کیک، بسکٹ یا ڈبل روٹی ہی کیوں نہ ہو مکھن ان چیزوں کا مزہ دوبالا کردیتا ہے اور ناشتے میں جب تک مکھن نا ہو تو ناشتہ کرنے میں مزہ ہی نہیں آتا۔

عام طور پر مکھن کو دودھ سے تیار کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی کیڑوں سے بننے والے مکھن کے بارے میں سنا ہے؟

بیلجیئم کی گھینٹ یونیورسٹی کے سائنسدان کیڑوں کی چکنائی سے مکھن تیار کرنے کا تجربہ کر رہے ہیں جسے کیک، بسکٹ اور دیگر اشیاء تیار کرنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور سائنس دانوں کا یہ ماننا ہے کیڑوں سے حاصل کی جانے والے چکنائی دودھ کی چکنائی سے زیادہ پائیدار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ زیادہ پائیدار ہے کیونکہ کیڑے جانوروں سے کم جگہ گھیرتے ہیں جب کہ یہ فیڈ کو تبدیل کرنے میں زیادہ کارگر ہیں، کیڑوں سے مکھن تیار کرنے کے لیے پانی کا استعمال بھی کم ہوتا ہے۔

ان سائنسدانوں نے حال ہی میں کیڑوں سے بنے مکھن کو استعمال کرتے ہوئے ایک کیک بھی بنایا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ صارفین کو اگر کیڑوں سے بنے مکھن سے تیار کیا جانے والا کیک کھلایا جائے گا تو انہیں دودھ سے بنے مکھن کے کیک اور اس کیک میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیڑوں سے بنی اشیاء میں پروٹین، وٹامن، فائبر اور نمکیات کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: