اہم ترین

مریم بلاول ملاقات دو دن بعد

مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی کی دوریاں کم ہو رہی ہیں اور اب دونوں کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات طے پاگئی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اتوار کو اپوزیشن رہنماؤں کو افطار ڈنر دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز بلاول بھٹو کی جانب سے دیئے افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کریں گی۔ ملاقات میں اہم سیاسی معاملات پر ...

Read More »

گیس 45 فیصد مہنگی

آئی ایم ایف سے قرض کے لیے ڈالر کے بعد گیس کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی جس کے بعد صارفین کو گیس کے لیے پینتالیس فیصد زائد رقم خرچ کرنا ہوگی۔ ‏ اوگرا کے مطابق پنجاب اور خیبرپختون خوا کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں ...

Read More »

ڈالر 150 روپے کا

روپے کی مسلسل بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک مرتبہ پھر انٹر، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔ کاروبار کے لین دین کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد یہ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 150 روپے تک پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ...

Read More »

اسلام آباد: سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر، شہری جاں بحق

اسلام آباد میں غیرملکی سفارتخانوں کی گاڑیاں شہریوں کی قاتل بن گئیں۔ رمضان المبارک میں سحری کے لیے جاتے شہری کو تیز رفتار گھڑی نے سفر آخرت پر روانہ کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلیو ایریا میں صومالین سفارتخانے کی گاڑی نے موٹرسائیکل کو کچل ڈالا۔ گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ...

Read More »

ایک خاندان 14 کھرب ڈالر کا مالک

کیا آپ بتاسکتے ہیں یا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ سعودی شاہی خاندان کتنی دولت کا مالک ہے؟ اگر نہیں تو جان لیں کہ سعودی شاہی خاندان کی دولت کتنی ہے اس کا صحیح طور پر کہنا تو مشکل ہے مگر سعودی شاہی خاندان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی ایک ویب سائٹ نے اس کا تخمینہ ضرور بتایا ...

Read More »

عید کے بعد حکومت مخالف تحریک

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پارٹی کو حکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق نواز لیگ ڈالر کی بڑھتی قیمت، بےروزگاری، ایمنسٹی اسکیم اور مہنگائی کے خلاف عید الفطر کے بعد بھرپور تحریک چلائے گی۔ نوازشریف نے فوری طور پر پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کو احتجاجی لائحہ عمل کےلئے اجلاس طلب کرنے ...

Read More »

ڈالر پھر مہنگا، 147 روپے کا ہوگیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 4 فیصد مہنگا ہو کر 147 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک میں آج کاروبار کا آغاز ہوا تو ایک امریکی ڈالر 141 روپے 39 پیسے کا تھا جس کی قدر میں دیکھتے ہی دیکھتے اضافہ ہوا اور 5 روپے 61 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 147 تک پہنچ گیا۔ انٹر بینک ...

Read More »

اسپاٹ فکسنگ کی معلومات دوست نے اخبار کو دیں، آفریدی

سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی ایک بار پھر اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے معاملے پر بول پڑے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ برطانوی اخبار کو سلمان بٹ کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی معلومات انہوں نے نہیں بلکہ ان کے دوست نے ...

Read More »

ڈالر کی واپسی

اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 2 روپے 25 پیسے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 25 پیسے پہنچنے کے بعد پھر نیچے آگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ہدایت پر ایکسچینج ریٹ کو فری کرنے کی خبروں پر مارکیٹ سے امریکی ڈالر غائب ...

Read More »

ڈالر پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.25 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قدر 146 روپے 25 پیسے ہوگئی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 141.93 ...

Read More »