مریم بلاول ملاقات دو دن بعد

مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی کی دوریاں کم ہو رہی ہیں اور اب دونوں کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات طے پاگئی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اتوار کو اپوزیشن رہنماؤں کو افطار ڈنر دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز بلاول بھٹو کی جانب سے دیئے افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کریں گی۔ ملاقات میں اہم سیاسی معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔

افطار ڈنر میں مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی اور محمود اچکزئی بھی شرکت کریں گے۔

مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات کی قیاس آرائیاں چیئرمین پیپلزپارٹی کی جیل میں مسلم لیگ (ن) کے قائد سے ملاقات کے بعد شروع ہوگئی تھیں۔
واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد سے ملاقات کرنے کے لیے پر پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کا اشکریہ ادا کیا۔

مریم نواز کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں بلاول بھٹو زرادری کی بہت شکر گزار ہوں۔بلاول بھٹو کی فکرمندانہ اور مدبرانہ سوچ قبل قدر ہیں۔
بلاول بھٹو کی نیک خواہشات کے لیے دعا گو،اللہ آپ کو سلامت رکھے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف اور بلاول بھٹو کی گفتگو کا زیادہ علم نہیں، بلاول بھٹو کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

بلاول بھٹو نے وقت نکال کر نوازشریف کی تیمارداری کی ہے۔نوازشریف کی تیمارداری کرنے پربلاول بھٹو کا کل بھی شکریہ ادا کیا آج پھر شکریہ ادا کرتی ہوں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: