عید کے بعد حکومت مخالف تحریک

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پارٹی کو حکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق نواز لیگ ڈالر کی بڑھتی قیمت، بےروزگاری، ایمنسٹی اسکیم اور مہنگائی کے خلاف عید الفطر کے بعد بھرپور تحریک چلائے گی۔

نوازشریف نے فوری طور پر پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کو احتجاجی لائحہ عمل کےلئے اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

احتجاج کس نوعیت کا ہوگا آئندہ ملاقات میں نوازشریف کو بریفنگ دی جائے گی، نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی حکومت کے خلاف لائحہ عمل بنائیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ اب مہنگائی پر مزید خاموش نہیں رہیں گے۔ حکومت نے عوام کے ساتھ جو رویہ اپنایاہے وہ کسی صورت قبول نہیں۔

اخبارات میں مہنگائی اور ڈالر کی اڑان کا پڑھ کر بہت پریشان ہوتا ہوں۔ ایمنسٹی سکیم کو برا بھلا کہنے والا اب کس منہ سے یہ سکیم لارہاہے۔

اس حکومت کی عوام کو ریلیف دینے کی نیت ہی نہیں۔ اوپن مارکیٹ میں فارن کرنسی نہیں مل رہی۔ ہم نے ڈالر کی قیمت کو مستحکم رکھا اور ملک میں ترقی کا پہیہ چلایا۔

نوازشریف نے جیل واپسی پر لاہور کی تاریخی ریلی پر کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے بعد شاہد خاقان عباسی مرکز اور صوبوں میں پارٹی میٹنگز بلائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری بھی عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کا اعلان کرچکے ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: