Author Archives: nice

پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بم حملہ، جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان پاک فوج کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ ...

Read More »

پی سی بی کپتان کی حمایت میں سامنے آ گیا

ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں 7 وکٹ کی ذلت آمیز شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آ گیا۔ میچ میں شرمناک کارکردگی کے 24 گھنٹے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر سرفراز احمد کا تفصیلی بیان جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا ہے مجھے یقین ہے کہ ...

Read More »

آپ نیوز:عجب کرپشن کی غضب کہانی

پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں آپ نیوز ایک خوشگوار اضافہ تھا لیکن اپنوں نے ہی اس کشتی کو ڈبو دیا۔ آپ نیوز کے بارے میں نئی سنسنی خیز اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید اقبال کی کمپنی نے تمام سامان کرائے پر یونائیڈ ٹیکنالوجی سے لیا لیکن پھر انہیں اندازہ ہوا کہ اس سے تو ...

Read More »

تنخواہوں میں 225 الاؤنس میں 500 فیصد اضافہ

وفاقی حکومت نے بائیس کروڑ روپے کی عیدی دے دی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے نرسوں کی تنخواہوں میں دوگنا سے زائد اور الاؤنسز میں پانچ گنا سے زائد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ وفاق میں اسٹوڈنٹس نرسز کا ماہانہ وظیفہ 6 ہزار 800 سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا۔ گریڈ 16 کی ریگولر نرسز کا میس ...

Read More »

بیٹے کا خط بلا اجازت پڑھنے پر 2 سال قید

ہسپانوی عدالت نے باپ کو اپنے بیٹے کے نام آنے والا خط بلا اجازت پڑھنے پر 2 سال قید کی سزا سنادی۔ خط بچے کی خالہ نے اسے لکھا تھا جس میں بچے کے والد کے خلاف گھریلو زیادتی کے کیس سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا لیکن والد نے بیٹے کے نام آنے والے خط کو اس کی اجازت ...

Read More »

ورجینیا میں فائرنگ، 12 ہلاک

امریکی ریاست ورجینیا میں سرکاری عمارت میں فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ورجینیا شہر کی سرکاری عمارت میونسپل سینٹر میں گزشتہ شام 4 بجے پیش آیا جہاں سابق ملازم نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جب کہ متعدد ...

Read More »

بیوٹی پارلرز سے ٹیکس لینے کا فیصلہ

فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیوٹی پارلرز سے اِنکم ٹیکس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آر نے ٹیکس بڑھانے کے لیے ٹیکس نہ دینے والے سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بار خواتین کے بناؤ سنگھار کے ٹھکانے بیوٹی پارلر کو نشانے پر رکھا گیا ہے۔ جیونیوز کے مطابق ایف ...

Read More »

مک کولم کی پیشگوئی سچ ثابت

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن مک کولم نے اپنے تجربے کی بنیاد پر ورلڈکپ کے متعلق چند پیش گوئیاں کی ہیں جن میں سے پاکستان کی شکست کی پیش گوئی حیران کن طور پر سچ ثابت ہوگئی۔ سابق کیوی کپتان برینڈن مک کولم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ورلڈکپ کے حوالے سے چند ...

Read More »

فلسطین مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ قرار 

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین کے معاملے کو مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ قرار دے دیا۔ سعودی عرب میں ہونے والے او آئی سی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ فلسطین مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ ہے، عالمی قراردادوں کے مطابق فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کرایا جائے، مقبوضہ بیت المقدس ...

Read More »

سبزیاں اور پھل خواتین سے زیادہ مردوں کے لیے فائدہ مند

سبزی اور پھلوں کو تمام جنس کے ہر عمر کے افراد کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، تاہم ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یہ خواتین کے مقابلے مردوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔ جی ہاں، امریکی ماہرین غذائیت کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق پھل اور سبزیاں خواتین کےمقابلے مردوں کے لیے زیادہ ...

Read More »