بیوٹی پارلرز سے ٹیکس لینے کا فیصلہ

فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیوٹی پارلرز سے اِنکم ٹیکس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر نے ٹیکس بڑھانے کے لیے ٹیکس نہ دینے والے سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بار خواتین کے بناؤ سنگھار کے ٹھکانے بیوٹی پارلر کو نشانے پر رکھا گیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق ایف بی آر نے بیوٹی پارلرز سے اِنکم ٹیکس اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایف بی آر حکام نے بتایا کہ کراچی میں 500 بیوٹی پارلرز کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہےکہ بیوٹی پارلرز لاکھوں روپے کما کر تقریباً کوئی ٹیکس نہیں دے رہے، غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: