بیٹے کا خط بلا اجازت پڑھنے پر 2 سال قید

ہسپانوی عدالت نے باپ کو اپنے بیٹے کے نام آنے والا خط بلا اجازت پڑھنے پر 2 سال قید کی سزا سنادی۔

خط بچے کی خالہ نے اسے لکھا تھا جس میں بچے کے والد کے خلاف گھریلو زیادتی کے کیس سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا لیکن والد نے بیٹے کے نام آنے والے خط کو اس کی اجازت کے بغیر پڑھ لیا تھا۔

اسپین کی عدالت میں اس کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے والد کو اپنے بچے کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے پر 2 سال کی قید اور مالی معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔

عدالت نے اس کیس کو بچے کی والدہ کی جانب سے کیے گئے کیس میں بطور ثبوت شامل کر لیا۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: