تنخواہوں میں 225 الاؤنس میں 500 فیصد اضافہ

وفاقی حکومت نے بائیس کروڑ روپے کی عیدی دے دی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے نرسوں کی تنخواہوں میں دوگنا سے زائد اور الاؤنسز میں پانچ گنا سے زائد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
وفاق میں اسٹوڈنٹس نرسز کا ماہانہ وظیفہ 6 ہزار 800 سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا۔

گریڈ 16 کی ریگولر نرسز کا میس الاؤنس 500 سے بڑھا کر 8 ہزار روپے کردیا گیا جبکہ ریگولر نرسز کا ڈریس الاؤنس 600 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق اس اضافے سے حکومتی اخراجات میں بائیس کروڑ پچاسی لاکھ روپے اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نرسوں کے لیے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے عیدی ہے۔

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: